Latest News

ہیٹ اسپیچ معاملہ میں اعظم خاں کوضمانت۔

رام پور: صدّام حسین فیضی۔
سماج وادی پارٹی کے لیڈر سابق رکن اسمبلی محمداعظم خاں کی آواز کا نمونہ نہیں لئے جانے کی عرضی پرگزشتہ دن فیصلہ آناتھا مگر منگل کواس فیصلے کاانتظاررہا۔سب سے اہم خبریہ ہے کہ ہیٹ اسپیج معاملے میں اعظم خاںکو تین سال کی سزاسنائی گئی تھی۔ عدالت نے اعظم خاںکی عبوری ضمانت 22نومبرتک بڑھا دی تھی۔ 
آج کی اس خبرکا لوگوں کوشدّت سے انتظارتھاکہ کورٹ کافیصلہ اعظم خاںکے حق میں کیاہوگا؟ شام میں عدالت نے اعظم خاں کو مستقل ضمانت منظورکرلی ۔ ان کو 50 ہزار روپے کے دو ضمانتیں اور اتنی ہی رقم کو اعظم خان کو بانڈ بھرکر تصدیق کی جائے گی۔ ایم ایل اے ایم پی سیشن کورٹ کے جج آلوک دوبے نے ان کو مستقل ضمانت منظورکرلی ہے۔ بتاتے چلیں کہ ہیٹ اسپیج معاملے میں ضلع جج نے 15نومبر تک عبوری ضمانت منظورکر ایم پی ایم ایل اے سیشن کورٹ میں آگے کی سنوائی کے لئے بھیج دی تھی جس کو لیکر اعظم خاں ایم ایل اے ایم پی سیشن کورٹ میں حاضرہوئے تھے تب کورٹ نے ان کی 22نومبر تاریخ مقررکردی تھی آج منگل کواعظم خاںکو ضمانت ملنے پران کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر