Latest News

مسابقہ سیرت النبیﷺ میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا، عبداللہ بن مسعود ؓ فقہ اکیڈمی کے تحت پہلے اجلاس میں طلبہ کو سنت نبوی کے مطابق زندگی گزارنے کی نصیحت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عبداللہ بن مسعود ؓ فقہ اکیڈمی دیوبند کے زیر اہتمام محلہ خانقاہ میں واقع مسجد شیخ ضیاءمیںایک پروگرام انعقاد کیاگیا،جس میں مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں حصہ لیکر پوزیشن لانے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز قاری عمر فاروق امام مسجد شیخ ضیاءکی تلاوت قرآن پاک اور مولوی صباحت حسین امروہوی کی نعت پاک سے ہوا۔
صدارت پر دارالعلوم وقف دیوبند کے استاد حدیث مولانا سمیع الدین قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اکیڈمی کے استاد مفتی محمد شاہ ویز قاسمی نے انجام دیئے۔اس موقع پر اکیڈمی کا تعارف کراتے ہوئے مفتی محمد دانش حیات قاسمی نے اس اکیڈمی کے تحت فارغین مدارس اور ائمہ مساجد کے لئے تکمیل افتاءکا نصابی درس دیا جاتا ہے، جو مستقل مدارس میں رہ کر تکمیل افتاءکی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں اور وہ افتاءکے خواہش مند ہیںایسے طلبہ اکیڈمی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ امسال بھی تعلیمی سلسلہ بدستوری جاری ہے اور آئندہ سال بھی جدید داخلے لئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ اکیڈمی کے تحت گزشتہ 10 اور گیارہ نومبر کو دو روزہ آل انڈیا مسابقہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیاگیا تھا،جس میں ملک بھر سے تقریباً 200 مرد و خواتین نے شرکت کی، جس میں سے دس مساہمین نے پوزیشن حاصل کی۔ مسابقہ دو راو ¿نڈ میں ہوا جس میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ سات مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں سید عمار شفیق اکل کوا اول پوزیشن، علقمہ سالف بہار دوسری پوزیشن ، جسیم اختر بانکا تیسری پوزیشن، سالم قمر یوپی چوتھی پوزیشن، حراءفاطمہ بنت مسعود خان رائے بریلی پانچویں پوزیشن، محمد ارشد شاکر پورنیہ بہار چھٹی پوزیشن، محمد حسان بجنور ساتویں پوزیشن، محمد جمشید احمد ناصری ارریہ آٹھویں پوزیشن، محمد فرحان میرٹھ نویں پوزیشن اور محمد سعد کوپاگنج مﺅ دسویں پوزیشن شامل ہیں۔ ان دس مساہمین کو انعامی کتب و اسناد کے علاوہ دیگر شرکاءمسابقہ کو اکیڈمی کی اعزازی سند سے نوازا گیا۔

آخر میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ہوئے مولانا سمیع الدین قاسمی نے مسابقہ کے فوائد اور ان پروگراموں انعقاد پر خصوصی توجہ دینے پر زرو دیا ساتھ ہی اکیڈمی کے ذمہ داران اور منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے طلبہ سے کو اس طرح کے مسابقوں میں حصہ لیکر اپنی علمی لیاقت بڑھانے اور موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی نصیحت کی دی،انہوں نے کہاکہ موجودہ دور مقابلہ جاتی دور ہے اسلئے طلبہ اپنی فنی صلاحیتوں میں بھرپور نکھار پیداکریں اور پوری دنیا میں پیغمبر اسلام ﷺ اور مذہب اسلام کے امن و سلامتی اور امن و اتحاد کے پیغام کو پہنچائیں،انہوں نے سنت نبوی کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا۔ ان ہی کی دعاءپر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر مولانا فضیل قاسمی، انجینئر حفیظ احمد کے علاوہ دیگر مہمان شریک رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر