Latest News

دوسو کروڑ کا بقایہ ادا نہ کرنے والے شوگر مل کے خلاف بڑا ایکشن، انتظامی ٹیم کی چھاپہ ماری، کئی شعبہ سیل، قرقی کا انتباہ، مل افسران فرار۔

دیوبند:سمیر چودھری۔
کسانوں کے قریب دوسو کروڑ کے بقایہ کی ادائیگی نہ کرنے والے شوگر مل کے خلاف انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مل کے مالیات لین کے کھاتوں سمیت متعدد محکموں کو سیز کردیاہے اور انتبا ہ دیاگیا کہ اگر جلدی کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تو مل کے خلاف قرقی کی کارروائی کی گئی، اس دوران مل افسر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے حالانکہ وہ موقع سے فرار ہوگیا ،جس کے سبب گرفتار عمل میں نہیں آسکی۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ناگل میں واقع بجاج شوگر مل پر کسانوں کے گنے کا 196 کروڑ روپیہ کا بقایہ ہے۔ واجبات کی وصولی کے لیے ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار کی قیادت میں انتظامی ٹیم نے بجاج شوگر مل پر چھاپہ مارا۔ اس سے قبل بھی متعدد بار انتظامی سطح پر مل کو واجبات کی وصولی کے لیے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی مل انتظامیہ نے بقایا جات ادا نہیں کئے۔آج شوگر مل کے ایگزیکٹیو آفیسر ہریش ملک کے خلاف باقاعدہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ان کی گرفتاری کے لیے انتظامی ٹیم بھی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار تحصیلدار تپن مشرا کی قیادت میں انتظامی ٹیم اٹیچ منٹ کے حکم اور گرفتاری کے وارنٹ کے ساتھ شوگر مل پہنچی۔ انتظامی ٹیم نے مل کے احاطے کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ ہروش ملک وہاں سے فرار ہو گیا ہے۔اس کے بعد ٹیم نے پولیس فورس کی موجودگی میں شوگر مل کے انتظامی بلاک ،مالیاتی لین دین اور گیسٹ ہاو ¿س کو سیل کر دیا۔ ایگزیکٹو آفیسر کی گرفتاری کا نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا۔ ٹیم کے اس قدم نے کھلبلی مچ گئی ۔ ٹیم میں ایس ڈی ایم سنجیو کمار، تحصیلدار تپن مشرا کے علاوہ محمد توصیف، انیل تیاگی، گووند گپتا، محفوظ، ستیہوان وغیرہ شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر