Latest News

دیوبند میں قتل اور ڈکیتی کے پندرہ سال پرانے معاملہ میں تین ملزمان کو عدالت نے کیا بری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں بنائے گئے تینوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم، ان کے بانڈز اگلے چھ ماہ تک موثر رہیں گے۔ 19 فروری 2008 کو مظفر نگر کے گاو ¿ں روہانہ خورد تھانہ کوتوالی صدر کے رہنے والے اتل کے قتل اور ڈکیتی کے الزام میں دیوبند کے رہنے والے عمران، مونو عرف مہربان اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا، یہ مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محرتمہ ندھی کی عدالت میں زیر التوا تھا۔
قتل اور ڈکیتی کے مذکورہ معاملے میں اے ڈی جی سی دیوی دیال اور ملزم کے ایڈوکیٹ امت پنڈیر نے عدالت میں اپنے اپنے شواہد پیش کئے۔ جن پر سماعت کرتے ہوئے عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محترمہ ندھی نے تینوں ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات سے انہیں بری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی تینوں ملزمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اگلے چھ ماہ تک اپنے جمع کرائے گئے بانڈ کی تعمیل کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر