Latest News

شردھا قتل کیس کے بعد دہلی میں ایک اور سنسنی خیز واردات، گلشانہ کا قتل کرکے لاش تالے میں بند کرکے فرار ہونے والا ملزم راہل گرفتار۔

نئی دہلی: شردھا قتل کیس ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ دہلی کے سریتا وہار علاقے سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نوجوان اپنے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہنے والی خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں بند کرکے فرار ہوگیا۔ فرار ہونے سے پہلے اس نے تقریباً نو گھنٹے لاش کے ساتھ گزارے۔ یہی نہیں دو دن تک رات کو خاتون کی لاش دیکھنے گھر آتا رہا۔ ملزم نے خاتون کو اس کی ایک سالہ بیٹی کے سامنے قتل کر دیا۔ جاتے وقت بیٹی کو ساتھ لے گیا۔ اسے شبہ تھا کہ خاتون کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ راہل ورما نامی ملزم اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سریتا وہار تھانہ پولیس نے ملزم نوجوان کو پانچ دن بعد گرفتار کرلیا۔
جنوب مشرقی ضلع کے پولیس حکام کے مطابق سریتا وہار پولیس کو 12 نومبر کو دوپہر 2.25 بجے اطلاع ملی کہ مدن پور کھدر کے ایک گھر میں ایک خاتون بے ہوش پڑی ہے اور گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا ہے۔ اطلاع کے بعد انسپکٹر گیانیندر رانا، ایس آئی دیپک ڈھنڈا، اے ایس آئی لیاقت علی اور اے ایس آئی رمیش کمار کی ٹیم نے اے سی پی سریتا وہار جگ دیو سنگھ کی نگرانی میں جانچ شروع کی۔
پولیس ٹیم نے مکان مالک پرم بیدھوری کو موقع پر پایا۔ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ پولیس نے گیٹ توڑا تو ایک خاتون (22) بے ہوش پڑی تھی۔ پولیس اسے ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے جسم پر زخم کے نشانات نہیں تھے۔ پرم نے بتایا کہ راہل تقریباً 20 دنوں تک کرائے پر اپنے گھر میں رہتا تھا۔ راہل نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کی خاتون دوست گلشا نہ گھر میں مردہ پڑی ہے۔ اس پر پولیس نے راہل کے بھائی پروین کمار سے رابطہ کیا۔ راہل کا خاندان بھی مدن پور کھدر میں رہتا ہے۔ پروین نے بتایا کہ راہل تقریباً 20 دنوں سے ایک خاتون کے ساتھ رضامندی سے رشتہ میں رہ رہا تھا۔ خاتون کی ایک سال کی بیٹی بھی ہے۔
پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا خیال تھا کہ گلشا نہ نے خودکشی کی ہے۔ اس وجہ سے پولیس نے قدرتی موت کی کارروائی کی۔ ایس آئی دیپک ڈھانڈا نے ایمس میں خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا کہ گلشا نہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس کے بعد ایس آئی دیپک ڈھنڈا، اے ایس آئی لئیق علی اور رمیش کمار کی ٹیم نے خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اے سی پی جگ دیو سنگھ نے ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کی۔ تفتیش کے بعد پولیس ٹیم نے راہل کو 16 نومبر کو سریتا وہار کے عالی گاؤں جنگل ایریا سے گرفتار کیا۔

ساؤتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس حکام کے مطابق راہل کو گلشا نہ پر شک تھا کہ اس کا کسی اور کے ساتھ افیئر ہے۔ اس معاملے پر ان میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ گلشا نہ نے اس سے پانچ ہزار روپے مانگے۔ اس بات پر جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے میں 10 نومبر کو دوپہر کے وقت گلشا نہ کو اس کے ہاتھ اور چنی سے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے بعد ملزم رات 10 بجے تک خاتون کی ایک سالہ بیٹی کے ساتھ لاش کے پاس رہا۔ رات 10 بجے بیٹی کو لے کر گھر سے فرار ہوگیا۔ بیٹی کسی کو دے کر بھاگ گیا۔ جس کے بعد ملزم رات 2 بجے گلشا نہ کی لاش دیکھنے گھر آیا۔ وہ یونہی آتا جاتا رہا۔ اس کے بعد اس نے مالک مکان کو اطلاع دی۔ راہل اوکھلا میں پرائیویٹ نوکری کرتا تھا ۔ اس کے والد علاقے میں سنار کی دکان چلاتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر