Latest News

لیونل میسی کو عرب کا مخصوص جبہ پہنا کر ورلڈکپ ٹرافی دی گئی، میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

نئی دہلی:  قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا۔

فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔ ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔
بعد ازاں لیونل میسی کو ٹرافی دینے سے پہلے عربوں کا مخصوص جبہ پہنایا گیا جس کے بعد فیفا کے صدر  اور امیر قطر نے فاتح کپتان کو ورلڈ کپ ٹرافی دی۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جبکہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم  فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ 

میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے  کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جبکہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ (ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر