Latest News

بھارت جوڑو یاترا ہندوستان میں اتحاد کو مضبوط کرنے کا کام کر رہی ہے، امروہہ پہنچی صوبائی سطح کی بھارت جوڑو یاترا کا مختلف جگہوں پر پرتپاک استقبال، لیڈران نے درگاہ شاہ ولایت پر کی چادر پوشی۔

امروہہ: سالار غازی۔
انڈین نیشنل کانگریس کے زیر اہتمام راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہی کانگریس پارٹی کی صوبائی یونٹ کے زیر اہتمام صوبائی صدر برجلال کھابری اور انچارج مغربی زون سینیر لیڈر نسیم الدین صدیقی کی قیادت میں صوبائی سطحی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے پیر کو مغربی اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں اسی سلسلہ کی یاترا کا انعقاد ہوا امروہہ میں ضلع یونٹ کے زیر اہتمام صوبائی صدر برجلال کھابری اور انچارج مغربی زون نسیم الدین صدیقی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
امروہہ میں نکلنے والی کانگریس کی اس صوبائی سطحی یاترا کا آغازی شہر کے واسو دیو چوراہا سے ہوا جسکے بعد درگاہ شاہ ولایت گیٹ پر مہمان لیڈران کا کانگریس کے سینیر لیڈر سرکردہ سماجی کارکن فروز کمال عبّاسی کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا یہاں پر کانگریس کے صوبائی صدر برج لال کھابری اور نسیم الدین صدیقی کے علاوہ ضلع صدر و فروز کمال عبّاسی اور دیگر مقامی لیڈران کے ذریعے مزار شاہ ولایت پر چادر پوشی کر ملک میں امن و اماں اور اتحاد کے لئے دعا کی گیئ یہاں آگے چلنے پر شہر کے ہاشمی نگر چوراہا پر سینیر لیڈر سرکردہ سماجی کارکن و چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کی قیادت میں سیکڑوں پارٹی کارکنان نے کانگریس صوبائی صدر و انچارج مغربی زون اور دیگر لیڈران کا گل پوشی کر استقبال کیا گیا یہاں ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ کے ذریعے دیگر پارٹیوں کے کئی لیڈران کو صوبائی صدر و انچارج مغربی زون کے بدست کانگریس میں شامل کرایا گیا پارٹی میں آنے والے سبھی لیڈران کا صوبائی صدر برج لال کھابری و نسیم الدین صدیقی نے گل پوشی کر استقبال کیا صوبائی صدر کانگریس پارٹی برجلال کھابری نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی زمینی سیاست میں یقین رکھتی ہے بولے عوام سے روبرو ہونے عوامی مسائل کو سمجھنے کے لئے عوام کے درمیان پہنچنا ضروری ہے اسی سلسلہ میں راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی تھی جو آج ایک انقلاب کی شکل اختیار کر چکی ہے بولے یاترا کے دوران معلوم۔ہوا کہ عوام آج کن مشکلات کے دور سے گزر رہی ہے کسانوں کو فصلوں کی واجب قیمت نہیں مل رہی مزدور نوجوان بیروزگاری میں زندگی گزر کر رھے ہیں اور غریب کی رسوئی سے راشن ختم ہوگیا ہے یہ سب اس سرکار کی دین ہے جسنے جھتھ بولکر عوام کو ٹھگنے کا کام کیا ہے صوبائی انچارج نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ بی جے پی نے ملک تباہی کی طرف گامزن کر دیا ہے ملک کا امن و اتحاد ختم ہو چکا ہے بی جے پی نے اقتدار کے لئے ملک میں سماجک بٹوارہ کیا اور ذات و مذھب کے درمیان گہری کھائی پیدا کردی ہے بولے ہندوستان کی طاقت اتحاد ہے اور اتحاد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے اسی لئے کانگریس راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کر رہی ہے اسکے علاوہ شہر کے ٹی پی نگر چوراہا پر بھی شہر کانگریس کے ذریعے مہمان لیڈران کا استقبال کیا گیا وہیں امروہہ کے علاوہ جویا میں بھی کانگریس کی صوبائی سطحی بھارت جوڑو یاترا کا انعقاد کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر