Latest News

فیفا ورلڈ کپ: بیحد دلچسپ مقابلے میں ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر 36 سال بعد بنا ورلڈ چیمپئن۔

نئی دہلی: قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا، 2006 سے مسلسل 4 بار یورپی ٹیم نے ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔
قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دی،لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا۔ 
ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی، ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی، میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر رہا۔
اضافی وقت میں میسی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 2-3 کی برتری دلادی لیکن پھر ایمباپے تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔ اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 سے برابر ہوگیا، ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 4 جبکہ فرانس نے 2گول کیے۔
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ٹیم اپنی فٹ بال فیڈریشن کے لیے چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمائے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو فیفا کے 44 کروڑ ڈالر کے انعامی فنڈ میں سے تین کروڑ ڈالر ملیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر