Latest News

دلت مسلم اتحاد پارلیمانی الیکشن کا مستقبل طے کریگا، دیوبند پہنچے عمران مسعود نے کہاکہ2024 میں بی ایس پی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

دیوبند: سمیرچودھری۔
بی ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عمران مسعود نے کہاکہ دلت مسلم اتحاد آئندہ 2024 کے الیکشن کا مستقبل طے کریگا، انہوں کہاکہ بی ایس پی بلدیاتی الیکشن پوری طاقت کے ساتھ اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی اور فتح حاصل کرے گی۔
یہاں اسٹیٹ ہائیوے پرواقع گلوبل نالج پارک میں منعقد فٹ بال مقابلوں کے دوران پہنچے عمران مسعود نے حالیہ گجرات او رہماچل و یوپی کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر اپنی رائے ظاہر کی اور کہاکہ بی جے پی کے تئیں لوگوں میں غصہ ہے۔ بی ایس پی الیکشن میں نہیں تھی اسلئے یوپی میںدوسری پارٹیوں کو اس کا فائدہ ہواہے، لیکن 2024ءمیں دلت مسلم اتحاداور تمام طبقات کے ساتھ سے نتیجہ الگ ہوگا اور بی ایس پی بڑی طاقت بنے گی ۔انہوںنے کہاکہ ایک صوبہ کے اسمبلی الیکشن نتائج سے ملک کی سیاست اور رخ کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتاہے، لیکن اتنا یہ صاف ہے کہ یوپی سمیت ملک کے عوام میں بی جے پی کے تئیں ناراضگی اور غصہ ہے کیونکہ آج حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لوگوں کے دھندے چوپٹ ہورہے ہیں، جس ناراضگی کا اظہار ضمنی الیکشن میں کیاگیا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ 2024ءمیں بی ایس پی ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی ۔انہوں نے کہاکہ دلت مسلم بی ایس پی کی بنیاد ہے، لیکن ہم سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلے گیں اور چلتے ہیں، کسی بھی اتحاد کے متعلق فیصلہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو ہی کرناہے، انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت میں لوگ پریشان، تاجر اور دکانداروں کو ہراساں کیا جارہاہے، جی ایس ٹی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں،ملک میں تجارت اور روزگار کے مواقع ختم ہوگئے ہیں، انہوںنے کہاکہ بی ایس پی ضمنی الیکشن میں نہیں تھی،جس کا دوسری پارٹیوں کا فائدہ ہواہے، انہوں نے صاف طور پر بی ایس پی پوری طاقت کے ساتھ اپنے نشان پر بلدیاتی الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کس سیٹ سے کون امیدوار ہوگا اس کا فیصلہ بہن جی کرینگی،لیکن الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑا جائیگا اور جیت حاصل کرینگے،سہارنپور اور دیوبند سمیت ضلع کی تمام سیٹوں پر بی ایس پی کے امیدوار سمبل پر الیکشن لڑینگے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر