Latest News

دیوبند میں سی بی ایس ای فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز، اسپرنگ ڈیل اسکول میں منعقد مقابلوں میں ایکسو ٹیمیں لے رہی ہیں حصہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسٹیٹ ہائیوے پرواقع شہر کے معروف عصری تعلیمی ادارے اسپرنگ پبلک اسکول (گلوبل نالج پارک) میں آج چار روزہ سی بی ایس ای فٹ پال چمپئن شپ کا آغاز ہوا، جس میں ایکسو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چمپئن شپ کا آغاز مہمان خصوصی بی ایس پی کے سینئر لیڈر عمران مسعود، اسکول چیئرمین سعد صدیقی، کوچیئرمین احمد صدیقی، مانیٹرنگ ومینٹرینگ ہیڈ ملک معظم، اسکول پرنسپل ڈاکٹربحرالاسلام، راج کشور گپتا اور بنیسن اسکول کے منیجر ندیم چودھری نے کیا۔

اس دوران مختلف شہروں سے مقابلوں میں حصہ لینے پہنچی ٹیموں کو کھیلوں کی اہمیت سے روشناس کرایاگیا۔ اسکول چیئرمین سعد صدیقی نے بتایاکہ دیوبند میں سی بی ایس ای فٹ پال چمپئن شپ دیوبند میںپہلی مرتبہ منعقد کی جارہی ہے، جس میں دیوبند سمیت مغربی یوپی اور اتراکھنڈ کی ایکسو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سعد صدیقی نے کھلاڑیوں کو کھیلوںکی اہمیت بتاتے ہوئے بہتر کاردگی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ کوچیئرمین احمد صدیقی نے بھی طلباءکی اچھی کارکردگی کے لئے حوصلہ افزائی کی۔
اس دوران مہمان خصوصی عمران مسعود نے کہاکہ کھیلوں کی بڑی اہمیت ہے ،جسمانی نشونمائی اور بہتر صحت کے لئے کھیلوں کا انعقاد اور ان میں حصہ داری ضروری ہے، انہوں نے ان کھیل مقابلوں کے انعقاد کے لئے سعد صدیقی اور احمد صدیقی کو مبارکباد دی اور کہاکہ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے بچوں کے اندر مقابلوں میں حصہ لینے کا جذبہ بڑھتاہے۔ چمپئن شپ کے متعلق معلومات دیتے ہوئے احمد صدیقی نے بتایا گیا کہ 9 دسمبر، 10 دسمبر، 11 دسمبر کو کوارٹر فائنلز کے انتخاب کے لیے روزانہ میچ کھیلے جائیں گے،چمپئن شپ میں 100 سے زائد ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جس میں 16 سو کے قریب کھلاڑی شامل ہیں،فائنل مقابلہ 12 دسمبر کو 12 بجے گلوبل نالج پارک میں منعقد ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر