Latest News

مفت راشن اسکیم میں مزید ایک سال کی توسیع، مودی حکومت کے فیصلہ سے 80 کروڑ لوگوں کو پہنچے گا فائدہ۔

نئی دہلی:  مرکزی حکومت نے آئندہ ایک سال یعنی دسمبر 2023 تک نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والوں کو راشن مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ، بنیادی طور پر مفت راشن اسکیم پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت 2020 میں کوویڈ کے ذریعہ معاش کو متاثر کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ اس طرح اس ایکٹ اب 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب کلیان یوجنا 28 ماہ سے نافذ ہے۔ اس کی تازہ ترین توسیع اس ماہ ختم ہونے والی تھی۔

ایکٹ کے تحت مفت راشن سربراہ کرنے کے اقدام سے حکومت کو ایک سال کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوگی ، مرکزی حکومت اب تک چاول 3 روپے فی کلو، گیہوں 2 روپے، باجرا 1 روپے میں فراہم کرتی تھی لیکن ایک سال تک مفت میں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر