Latest News

دہلی پہنچی "بھارت جوڑو یاترا" راہل گاندھی نے حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر چادر چڑھائی۔

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو حضرت نظام الدین درگاہ پہنچی۔ یہاں راہل گاندھی نے حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر چادر چڑھائی۔ اس دوران پولیس اور حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس سے پہلے راہل گاندھی مندر پہنچے اور وہاں پوجا کی۔

تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کی صبح بدر پور سرحد سے دہلی میں داخل ہوئی۔ راہل کا قافلہ انڈیا گیٹ سے بھی گزرے گا۔ دہلی کے سات پارلیمانی حلقوں لوگ شامل ہوئے ، پارٹی کے سرکردہ رہنما، فنکار، کھلاڑی، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ تمام طبقات اور برادریوں کے لوگ اور پارٹی کے ہزاروں کارکن بھی یاترا میں شرکت کریں گے۔
انڈیا گیٹ پر حامیوں کا ہجوم
بھارت جوڑو یاترا کے دوران انڈیا گیٹ پر ہزاروں حامی دیکھے گئے۔ لوگ ترنگے، غبارے اور ہاتھوں میں گاندھی کی تصویر کے ساتھ بینر لے کر کھڑے تھے۔ شام 4 بجے دریا گنج اور لال قلعہ کے درمیان جلسہ عام سے راہل گاندھی خطاب کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر