Latest News

سینئر صحافی اور روزنامہ ہمارا سماج دہلی کے ایڈیٹر عامر سلیم خان کا انتقال، صحافتی حلقوں کی فضامغموم۔

نئی دہلی: اردو کے سینئر صحافی اور روزنامہ ہمارا سما ج دہلی کے ایڈیٹرعامرسلیم خان کا علالت کے باعث پير کی دوپہر انتقال ہو گیا۔ انہیں دو دن قبل سخت علیل ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
روزنامہ ہمارا سماج کے دیوبند نمائندہ رضوان سلمانی نے بتایا کہ دو دن قبل عامر بھائی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں دہلی کے جی بی پنت اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں پیر کی دوپہر دورانِ علاج انہوں نے آخری سانس لی۔
واضح رہے کہ عامر سلیم خان کو یہ دوسری مرتبہ دل کا دورہ پڑا تھا، اس سے قبل ڈیڑ ھ دو سال پہلے بھی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ عامر سلیم خان اردو کے نامور صحافی تھے، ایک لمبے عرصے سے اردو صحافت سے وابستہ رہے۔ وہ گزشتہ 13 برسوں سے روزنامہ ہمارا سماج سے جڑے ہوئے تھے اس سے پہلے وہ چیف رپورٹر کی حیثیت سے سر گرم تھے۔ مگر کچھ برسوں سے وہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ اس سے قبل وہ ہندوستان ایکسپریس اور روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو میں بھی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ اردو صحافت میں ان کا شمار قابل احترام صحافیوں میں ہوتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ "دیوبند ٹائمز" ایک خوش اخلاق، بے لوث ذمہ دار صحافی جو ملکی و ملی سیاست و سماج دونوں پر باریک نگاہ رکھتا تھا اسکا اس طرح اچانک چلے جانا پر انتہائی افسوس اور تکلیف کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالی عامر سلیم کی مغفرت فرمائے اور انکے جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
عامر سلیم خان کے اچانک انتقال سے ملی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی فضا مغموم ہو گی اور سرکردہ شخصیات نے ان کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر