Latest News

۲۱؍ سالہ مسلم امرینہ بنی رادھیکا، مندر میں جاکر ہندو عاشق کے ساتھ سات پھیرے لیے۔

بریلی: اتر پردیش میں 21 سالہ امرینہ نے اسلام مذہب تبدیل کر کے ہندو نوجوان سے شادی کر لی۔ یوپی کے بجنور کی رہنے والی امرینہ نے سب سے پہلے بریلی کے آگستیہ منی آشرم مندر میں مذہب تبدیل کیا اور امرینہ سے رادھیکا بنی۔ اس کے بعد اس نے اپنے عاشق پپو کوری سے مندر میں ہندو رسومات کے مطابق شادی کی۔ 

پپو کا تعلق بریلی سے متصل رام پور کے ایک گاؤں سے ہے۔اگستیہ منی آشرم کے آچاریہ پنڈت کے کے شنکھدھر نے ان کی شادی ایک مندر میں ہندو رسومات کے مطابق کرائی۔ اس سے پہلے بھی پنڈت کے کے شنکھدھر 64 مسلم لڑکیوں کی شادی ہندو نوجوانوں سے کر چکے ہیں۔امراجالا کی رپورٹ کے مطابق بجنور ضلع کے سادات کوتوالی علاقے میں کلرکی کی رہنے والی امرینہ نے بتایا کہ ‘میں بالغ ہوں، اور آدھار کارڈ میں میری تاریخ پیدائش 9 اگست 2000 ہے۔’ امرینہ نے بتایا کہ اکتوبر 2020 میں ایک نامعلوم نوجوان نے فون کیا۔ جب میں نے دوبارہ کال کی تو پپو نے فون اٹھایا۔
نوجوان پپو نے بتایا کہ کال غلطی سے ہوئی تھی۔ مس کال سے شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی۔لڑکی امرینہ عرف رادھیکا نے بتایا کہ میرے گھر والے مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے۔ میں نے محبت کی خاطر اپنا گھر، مذہب اور خاندان چھوڑ دیا۔ اب میں ہمیشہ ہندو رہوں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر