Latest News

دیوبند میں تعینات ۲۹؍ کانسٹبل بنے ہیڈ کانسٹبل، ایس پی نے دی نئی ذمہ داری کو ایمانداری کے ساتھ اداکرنے کی نصیحت

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کوتوالی علاقہ میں تعینات اترپردیش پولیس کے 29کانسٹبل کو ریاستی حکومت کی جانب سے ترقی دیکر ہیڈ کانسٹبل بنائے جانے پر گزشتہ رات دیوبند کوتوالی احاطہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران سبھی ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹبلوں کو بیج لگاکر انہیں مبارکباد دی گئی ۔وہیں دیوبند کوتوالی میں تعینات ہیڈ کانسٹبل اوم پال سنگھ کے ملازمت سے سبکدوش ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے گلپوشی کرکے انہیں وداعی دی گئی۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ دیر شام کوتوالی احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں ایس پی دیہات ،سورج رائے اور ایس پی سٹی ابھی منیو مانگلک نے دیوبند کوتوالی میں تعینات سبھی 29کانسٹبلوں کو ہیڈکانسٹبل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر انہیں نئی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے ان کو بیج باندھے ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی نئی ذمہ داری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں ۔اس دوران انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی وہ وقت بھی آئے گا کہ ان کے کندھوں پر اسٹار لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پولیس والے کا کام یہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے فرض کے تئیں ایماندار رہے کیونکہ لوگوں کو آپ سے بڑی امیدیں وابستہ رہتی ہیں۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار،سی او رام کرن،تھانہ انچارج ایچ این سنگھ ،انسپکٹر سراج الدین ،ای او ڈاکٹر دھریندر رائے وغیرہ نے بھی ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پرترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کا بیج لگاکر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔وہیں پروگرام کے دوران ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ہیڈ کانسٹبل اوم پال سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس پی دیہات سورج رائے اور ایس پی سٹی ابھی منیو مانگلک نے انہیں وداعی دی۔ کانسٹبل سے ہیڈ کانسٹبل عہدے پر ترقی پانے والوں میں پرم جیت سنگھ، متین احمد، نیٹو یادو، امت بھاٹی، ہری اوم تومر، سوربھ دھانہ، گوند سنگھ، سچن کمار، نتن کمار، گیا نیندر سنگھ، آشو دھانہ، کلدیپ سنگھ، نشانت کمار، رنجیت سنگھ، روندر کمار، موہت پنوار، لوکیش کمار، وپن کمار، موہت کمار، انکت کمار، وپل کمار، پرمود کمار، ارون کمار، مونو کمار، فرقان علی، پشپیندر کمار، جتیندر کمار اور امت کمار کو کانسٹبل سے ترقی دیکر ہیڈکانسٹبل کے عہدے پر تعیناتی دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر