Latest News

عالمی یوم حقوقِ انسانی پر اسلامیہ کالج پروگرام منعقد، سماج کے غریب اور مظلوم طبقات کو ان کے حقوق کے تئیں بےداری کے لیے بنایا لائحہ عمل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی یوم حقوقِ انسانی(ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے10دسمبر) کے موقع پراسلامیہ کالج آف لاءدیوبند میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کے متعلق غور و خوض کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کے غریب اور مظلوم طبقے کو انسانی حقوق کے تئیں بےدارکرنے کے لیے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ 
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ شفیق نے کہا کہ تمام انسان آزاد اور عزت و حقوق کے اعتبار سے برابر پیدا ہوئے ہیں، انہیں ضمیر اور عقل و شعور ودیعت کئے گئے ہیں۔ کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی کے ساتھ امتیازی رویہ اپنائے یا تذلیل کرے یا جان و مال کو نقصان پہنچائے۔ ہر انسان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا حق حاصل ہے۔ہر انسان کو پرامن طور پر یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خیالات اور عقائد پر عمل کر سکے اور ان کی تبلیغ و تشہیر کر سکے۔
پروگرام کو تقاریر، فلمی نغموں اور ڈراموں کے ذریعی طلبہ و طالبات نے دلچسپ بنا دیا۔ پروگرام کے اختتام پر طلباءاور موجود مہمانوں نے پولیتھین کے بائیکاٹ اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد لیا۔ 
اس موقع پر لبنیٰ، دانش عمر، آصف، انگریز تیاگی، انمول تیاگی، گورو پنوار، گورو راٹھور، وکیل احمد، کاجل، صوفیہ، گلشماں، صبا، راہل دیو تیاگی، صبیحہ خان، ترون یادو، ندیم، ریتو رانی وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر