Latest News

کھیلوں کے میدان میں روزگا ر اور شہرت کے بہتر مواقع، اسپرنگ ڈیل اسکول میں منعقد فٹ بال مقابلوں میں پہنچے وزیر برجیش سنگھ نے کہا ’صحت مند زندگی کے لئے کھیل ضروری‘۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے گلوبل نالج پارک کیمپس میں منعقد سی بی ایس ای بال چمپئن شپ میں سی بی ایس ای اسکول کی ایکسو فٹبال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں آج دوسرے دن ریاستی وزیر اور علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے شرکت اور کھلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کرتے ہوئے چمپئن شپ کا انعقاد کرانے والے اسکول چیئرمین سعد صدیقی اور احمد صدیقی کو مبارکباد دی۔

اسٹیٹ ہائیوے پرواقع اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں منعقد فٹ بال چمپئن شپ دیکھنے پہنچے محکمہ تعمیراتی عامہ کے ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ کا اسکول چیئر مین سعد صدیقی اور کو چیئرمین سعد صدیقی نے گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔ اس دوران کنوبر برجیش سنگھ نے کہاکہ سی بی ایس ای بورڈ کے بورڈ کے ذریعہ دیوبند میں فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کرانا علاقہ کے لئے اچھا تجربہ ہے ،جس سے علاقہ کے کھلاڑیوں اور طلبہ وطالبات کے اندر کھیلوں کے تئیں بیداری اور رغبت پیدا ہوگی،انہوںنے کہاکہ اس پہل سے وزیر اعظم نریندر مودی کا بچوں کا کھیل اور تعلیم دونوں مہارت حاصل کرنے والے مشن کو تقویت ملے گی،انہوں نے کہاکہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں مہارت پیدا کرنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں روزگار اور شہرت کے بہتر مواقع ہیں، ساتھ ہی کھیل صحت مندر زندگی کے لئے نہایت ضروری ہیں،اسلئے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،انہوں نے کہاکہ اگر طلبہ کا جسم مضبوط ہوگا تو ان کا ذہن بھی مضبوط ہوگا اسلئے صحت مند زندگی کے لئے کھیل کو زندگی کا حصہ بنائیں۔ اس دوران کنوربرجیش سنگھ نے فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاکر ان کی حوصلہ افزائی کی اور اسکول چیئرمین سعد صدیقی و احمد صدیقی کو مبارکباد پیش کی۔ 
اس دوران اسکول چیئرمین سعد صدیقی نے وزیر کنوبرجیش سنگھ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کنوربرجیش سنگھ علاقہ کے مقبول لیڈر ہیں اور سبھی طبقات کو ساتھ لیکر چلنے اور سبھی کو عزت دینے ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، جس سے ان کی عزت و احترام میں مزید بڑھ جاتی ہے۔اسکول کے کوچیئرمین اور فیضان ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کے ڈائریکٹر احمد صدیقی نے کہاکہ مہمان خصوصی کنوبر برجیش سنگھ کا اسکول پہنچنے پر مومنٹو پیش کیا اور بچوں کے ذریعہ تیارکردہ پیٹنگ انہیں سونپی،جس پر وزیر نے اسکول انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ اس دوران اسکول کے پرنسپل بحرالاسلا، شلپا، ارون گپتا، یشونت رانا، ران گپتا، اجے گرگ، سندیپ شرما، سونا کشپ، چودھری راہل سنگھ، ڈاکٹر اوپیندر سنگھ، بٹو رانا، منوج سنگھل، چودھری وجیندر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر