کٹیہار، بہار: گنگا پل تعمیر کرا رہی ڈی بی ایل کمپنی کا کارگو جہاز گنگا ندی میں ڈوب گئی۔ صاحب گنج اور منیہاری کے درمیان گنگا پل کی تعمیر کرنے والی دلیپ بلڈکون کمپنی کا کارگو جہاز گنگا ندی میں اپنا توازن کھو بیٹھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کارگو جہاز سیمنٹ سے لدا ہوا تھا اور بہار کے منیہاری جا رہا تھا۔ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی منیہاری تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ لیکن کوئی بھی انتظامی محکمہ اس حادثے کے بارے میں کوئی بھی معلومات دینے سے گریز کر رہا ہے۔
یہ حادثہ منیہاری اور جھارکھنڈ کے درمیان گنگا ندی کے بیچ میں ہوا ہے۔ بیچ دھارے میں کارگو جہاز گنگا ندی میں بے قابو ہو گیا۔ بے قابو ہونے کی وجہ سے جہاز پر لدا ٹرک لڑکھڑا کر پانی میں جا گرا۔ کنسٹرکشن منیجر بھانو نے بتایا کہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ دھند زیادہ ہے جس کی وجہ سے تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعہ صبح آٹھ بجے کا بتایا جا رہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرک پر سوئے ہوئے دو ٹرک ڈرائیور بھی پانی میں ڈوب گئے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دراصل یہ جہاز سوہن پور ندی میں ڈی بی ایل کمپنی کے لوڈنگ پوائنٹ سے منیہاری کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
قابل ذکر یہ ہے کہ ڈی بی ایل کمپنی ان دنوں کٹیہار میں سڑک کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے سرحدی علاقے سے متعلق ہے ، اس لیے صاحب گنج کے انتظامی افسران موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔
0 Comments