Latest News

کانپور میں نوجوان کاپیٹ۔پیٹ کرقتل۔

کانپور: کانپور کے گووند نگر تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ساتھی نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال لے گئے وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس قتل کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے ۔22 سالہ ہرش ولد رام کمار گوتم ساکن سندر نگر پنکی دادا نگر میں واقع ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا ۔ وہ معمول کے مطابق بدھ کو ڈیوٹی پر گیا اور گھر جانے کے لیے رات گئے فیکٹری سے نکلا۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ۔ ملزمان نے نوجوان کو مارتے ہوئے فیکٹری کے گیٹ کے باہر پھینک دیا۔ اس پر ساتھی ملازمین اس کو فوری علاج کے لیے اسپتال لے گئے وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مقتول کے چھوٹے بھائی گولو نے جمعرات کو بتایا کہ سنچیت نامی نوجوان نے اس کے بھائی کا قتل کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر