Latest News

دیوبند میں مشتبہ حالات میں نا بالغ بھائی بہن غائب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے قریبی گاؤں سانپلہ بقال کے رہنے والے دو سگے بھائی بہن مشتبہ حالت میں گھر سے ہی کھیلتے ہوئے غائب ہوئے۔ ان کے والد نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے پولیس سے اس کے نابالغ بچوں کو تلاش کرنے کی فریاد کی ہے۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق سانپلہ بقال کے رہنے والے امجد کی اہلیہ سعدیہ نے دیوبند کوتوالی میں اپنے بچوں کی گمشدگی درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی مسکان اور دس سالہ صمد گزشتہ اتوار کو گھر میں ہی چھت پر کھیل رہے تھے، اسی دوران وہ چھت سے اتر کر کہاں غائب ہوگئے اس کا کچھ علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دونوں بچوں کو آس پاس سمیت سبھی رشتہ داروں میں تلاش کیا لیکن ان کا کچھ علم نہیں ہوسکا۔ متاثرہ خاتون نے بتایاکہ اس کے شوہر بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں۔ 
خاتون کے مطابق ان کے اہل خانہ سمیت کسی سے کوئی رنجش یا دشمنی نہیں ہے۔ تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر گمشدگی درج کرلی گئی ہے اور پولیس بچوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر