Latest News

مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند کی خوشی رانا نے حاصل کیا پہلا مقام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دہرہ دون میں منعقدہ مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند علاقہ کے گاؤں رنکھنڈی کی رہنے والی خوشی رانا نے اول پوزیشن حاصل کرکے علاقہ کانام روشن کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر علاقے کے باشندوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ 
ریاست اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں واقع دیوبھومی یونیورسٹی میں منعقدہ مس نارتھ انڈیا گلیم ہنٹ مقابلہ میں دیوبند کے گاؤں رنکھنڈی کے رہنے والے نیرج رانی کی بیٹی خوشی رانا نے دیگر مقابلوں کے ساتھ ان کا انتخاب کیا گیا۔ خوشی کے والد نیرج رانا نے بتایا کہ مذکورہ مقابلہ سواستک ایوینٹ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے گزشتہ 19 دسمبر کو منعقد کیا گیا تھا، جس کے فائنل راؤنڈ میں 50 خوش قسمت اور ہونہار افراد کا انتخاب کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے خوشی نے اول مقام حاصل کرکے مس نارتھ گلیم ہنٹ کا خطاب جیت کر دیوبند علاقہ کا نام ریاست اتراکھنڈ میں روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خوشی کو دیوبھومی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پریتی، کوٹھیال اور شوبھم ورما نے اول پوزیشن سے نوازا۔ خوشی کی اس کامیابی پر پریانشو ورما اور گجیندر سمیت علاقہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر