Latest News

معروف صحافی ڈاکٹر اقبال احمد کا انتقال، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کا اظہار تعزیت۔

کانپور: جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے شہر کانپور کے مقبول صحافی اور ایک معروف روزنامہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر اقبال احمد صاحب کے اچانک انتقال کی خبر قلبی افسوس کے ساتھ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنے فرض منصبی کو سمجھ کر قلم کی طاقت سے ہمیشہ شہر اور سماج کو بہتربنانے کیلئے کوشاں رہے۔زمین سے جڑ کر عوام کی تکلیف کو اپنی قلم کے ذریعہ حکومت و انتظامیہ تک پہنچاکر ان کی پریشانیوں کو حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے آج ہمارے درمیان سے رخصت ہو گئے۔ان کے انتقال سے کانپور شہر نے ایک عظیم صحافی ہی نہیں بلکہ اپنا ایک ہمدرد کھودیا ہے۔ مولانا عبد اللہ نے تمام علمائے کرام، ائمہ مساجد،متعلقین اور محبین سے مرحوم کیلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی دعاء کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر