Latest News

آج پوری اردوصحافت سوگوارہے، سینئر صحافی عامرسلیم خاں کی رحلت پر مولانا فضل الرحمن قاسمی کا اظہار تعزیت۔

نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناسیدارشدمدنی کے پریس سکریٹری مولانا فضل الرحمن قاسمی نے سینئرصحافی عامرسلیم خاں کی اچانک رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ عامرسلیم خاں کے اس طرح اچانک چلے جانے سے دل کو ایک دھچکاسالگاہے، ان کا انتقال میرے لئے ایک ذاتی صدمہ کی طرح ہے، انہوں نے کہا کہ ان سے میرے 2008سے مراسم تھے اور اس پورے عرصہ میں کبھی ایسانہیں ہواکہ میری کسی بات پر انہوں نے کبھی ناگواری کا اظہارکیا ہو، وہ انتہائی ملنساراوردوست نوازانسان تھے انہیں رشتوں کو نبھانے کا ہنرآتاتھاان کی شخصیت میں بلاکی اپنائیت تھی یہی وجہ ہے کہ ان سے جو ایک بارملتاتھا، انہیں کاہوکررہ جاتاتھا، مولانا قاسمی نے کہا کہ آج ان کی رحلت سے اردوکی پوری صحافتی برادری سوگوارہے، وہ ایک جہاں دیدہ صحافی تھے لوگ ان کی تحریروں کو پوری توجہ سے پڑھتے تھے، غیرجانبدارانہ طرزعمل ان کی تحریر کی خاصیت تھی اوروہ اس بات کا پوراپورا لحاظ رکھتے تھے کہ ان کی تحریر سے کسی کی دل شکنی نہ ہو، انہوں نے آخرمیں کہا کہ دنیامیں جوبھی آیاہے اسے ایک نہ ایک دن لوٹ کرجانا ہے لیکن کچھ لوگوں کی موت دل ودماغ پر گہرے نقش چھوڑجاتی ہے جو جلدی نہیں مٹتا، عامرصاحب بھی ایسے ہی لوگوں میں تھے۔ اردوصحافت میں ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی، اللہ رب العزت سے دعاہے کہ وہ بال بال ان کی مغفرت فرمائے اورتمام لواحقین خاص طورپر ان کے تینوں بیٹوں کو صبرجمیل عطاکرے جو ابھی عمرمیں بہت چھوٹے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر