Latest News

حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے فلم اسٹار شاہ رخ خان پہنچے ویشنو دیوی کے مندر۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان اور بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں کافی چرچہ میں ہیں، شاہ رخ خان جموں میں واقع ویشنو دیوی کے دربار پہنچ گئے ہیں۔ وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں عامر خان کی بھی پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر سامنے آئیں تھیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ آرتی اور کلاش پوجن کر رہے تھے۔ اداکار نے ماتھے پر تلک لگایا ہوا تھا اور وہ عامر خان پروڈکشن ہاؤس میں پوجا کرتے نظر آئے۔
عامر کے بعد اب شاہ رخ خان نے بھی آدھی رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ ماں ویشنو دیوی کے دربار پر حاضری دی۔ اس دوران انہوں نے چہرے پر ماسک اور چشمہ لگا رکھا تھا تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی عمرہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے احرام باندھ رکھا تھا۔ بتادیں کہ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلموں 'پٹھان'، 'جوان' اور ڈنکّی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب میں فلم 'ڈنکی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر