Latest News

ممنوعہ پی ایف آئی پر کیرالہ میں پھر کریک ڈائون، این آئی اے نے ۵۶ مقامات پر چھاپےمارے۔

ترونت پورم : نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف پوری ریاست میں ایک اور بڑے آپریشن کے تحت جمعرات کو کیرالہ میں 56 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مختلف اضلاع بشمول ایرناکولم، پٹھانمتھیٹا، کولم، الاپوزا، ملاپورم اور ترواننت پورم میں صبح 3 بجے چھاپے مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ بیک وقت پی ایف آئی کے لیڈروں اور تنظیم کے گڑھوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جن میں ایرناکولم میں 12 مقامات، الاپپوزا میں چار اور کولم، پٹھانمتھیٹا، ملاپورم اور ترواننت پورم کے مختلف مقامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپے فنڈ فراہم کرنے والوں اور ان کے لین دین کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے مارے جا رہے ہیں جو خلیجی ممالک سے رقم جمع کرنے کے لیےپی ایف آئی کے ذریعے چلائے جانے والے 100 بینک اکاؤنٹس سے حاصل کردہ تفصیلات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔ستمبر میں پی ایف آئی کے ریاستی لیڈروں کی گرفتاری کے بعد بھی پی ایف آئی نے کئی خفیہ میٹنگیں کرنے کی اطلاع کے بعد بنیادی طور پر تنظیم کے دوسرے درجے کے لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے کے اہلکار مقامی پولیس کے تعاون سے ضلع ارناکولم کے الووا، کنجومانیکارا اور ایڈواناکڈ، وندنم، چندرور، ویا پورم اور اوچیرا میں مقامی پولیس کے ساتھ چھاپے مار رہے ہیں۔ خیال ر ہے کہ 22 ستمبر کو این آئی اے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ساتھ مل کر کیرالہ میں تقریباً 70 مقامات پر چھاپے مارے اور ریاست گیر ہڑتال کے بعد پی ایف آئی کے کئی لیڈروں کو گرفتار کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر