Latest News

سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کو ’اودھ رتن‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لکھنؤ: سینئر صحافی، ادیب اور کالم نگار معصوم مرادآبادی کو گزشتہ روز یہاں سنگم فاؤنڈیشن کی طرف سے صحافتی خدمات کے لیے’اودھ رتن‘ ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔
کیفی اعظمی اکیڈمی، لکھنؤ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایوارڈ تقریب کی صدارت پروفیسر شارب ردولوی نے کی جبکہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مہمان خصوصی کے طورپر پروفیسر خواجہ اکرام الدین شریک ہوئے۔ صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور دانش آزاد انصاری نے مہمان اعزازی کے طورپر شرکت کی۔ اس تقریب میں جن دیگر شخصیات کومختلف زمروں میں ’اودھ رتن ‘ایوارڈ پیش کئے گئے ان میں پروفیسر ابن کنول، پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسرسراج اجملی، اطہرنبی اور محسن خاں کے نام قابل ذکر ہیں۔ تقریب میں شہر کی تمام سرکردہ علمی اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر