Latest News

ٹیلی ویژن اداکارہ تونیشا شرما کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں اداکارشیزان خان گرفتار۔

ممبئی: بالی ووڈ اور کئی ٹی وی سیریلز میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ تیونیشا شرما کی مبینہ خودکشی کا معاملہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اداکار شیزان محمد خان کی گرفتاری کے بعد معاملہ مزید زیر بحث ہے۔
ایف آئی آر کی کاپی کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ تیونشا شرما کے شیزان محمد خان کے ساتھ تعلقات تھے، شیزان نے 15 روز قبل ان سے رشتہ توڑ لیا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ پریشان اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ خدشہ ہے کہ اسی وجہ سے تیونشا شرما نے خودکشی کا بڑا قدم اٹھایا۔

تیونشا شرما کی لاش کا پوسٹ مارٹم ممبئی کے جے جے اسپتال میں صبح 4.30 بجے کے قریب ہوا۔ اس سارے عمل کی ویڈیو گرافی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تیونشا شرما کے جسم پر زخم کے نشانات نہیں تھے۔ ابتدائی تفتیش میں تیونشا کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے وسائی میں ہفتے کے روز ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ تونیشا شرما کی ساتھی اداکارہ شیزان کو خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیزان محمد خان کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تیونشا شرما کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کے بعد شیزان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اداکارہ کی موت پر مشہور شخصیات اور مداحوں نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی وہ پولیس سے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر