Latest News

مظفرنگر میں تحفظ ختم نبوت کوئز کے سلسلہ کا پہلے انعامی اجلاس کا انعقاد۔

مظفرنگر: سمیر چودھری۔
شہر مظفرنگر میں تحفظ ختم نبوت کوئز کے سلسلہ کا پہلا انعامی اجلاس جامعہ ام الہدیٰ کھالہ پار میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی محمد راغب عمر نے کی اور نگرانی ختمِ نبوت میڈیا کے محمد عارف قاسمی اور مولانا سہیل اختر رحیمی نے کی۔
اس موقع پر مفتی راغب نے تحریک تحفظ ختم نبوت کے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک پر مستقل مزاجی اور جانفشانی کے ساتھ محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ختم نبوت کا مسئلہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا نیز ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری پیغمبر ہیں اب آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی مولانا محمد احمد نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے تحفظ ختم نبوت کے اراکین و ذمہ داران کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور بھرپور انداز میں اس تحریک کی تائید کی ۔ مولانا سہیل اختر رحیمی نے تحریک کی کارکردگی پر مشتمل مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرنگر شہر میں یہ ہماری تحریک کا پہلا پروگرام ہے اور یہیں سے گویا ہماری تحریک کا آغاز ہوا ہے۔ امید ہے کہ انشاءاللہ مظفرنگر کے تمام دینی و ملی ادارے ہماری اس تحریک میں معاون ثابت ہوں گے۔ یاد رہے اس دوران ختم نبوت کوئز میں کامیاب ہونے والی طالبات کو خصوصی انعامات و جملہ طالبات کو اعزازی انعامات سے نوازا گیا۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد حذیفہ کی تلاوت و قاری محمد عارف قاسمی کی نعت رسول سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا ندیم اختر راہی نے انجام دئیے۔ اس موقع پر مولانا زین الدین، مولانا ظہیر اور قاری وسیم احمد وغیرہ شریک رہے۔ اخیر میں ادارے کے ناظم قاری محمد احمد نے تحفظ ختم نبوت کے اراکین اور جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، صدر محترم کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر