Latest News

سڑک حادثوں میں طالبہ اور پوسٹ مین سمیت چار کی موت، شدید سردی کے اور کہرے کے سبب دیوبند علاقہ میں متعدد حادثات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں گھنے کہرے اور شدید سردی کی وجہ سے الگ الگ سڑک حادثات میں دسویں جماعت کی طالبہ اور ایک پوسٹ سمیت چار افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک لڑکی اور لڑکا شدید طورپر زخمی ہوگئے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق اتوار کو شدید دھند اور سردی کے باعث اسٹیٹ ہائیوے پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر چچا اور بھتیجی شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ گاو ¿ں ساکھن کا باشندہ دنیش تیاگی ولد جے پرکاش اپنی بھتیجی مونی دختر اجمیر کے ساتھ بائیک پر دیوبند آرہا تھا ،اسٹیٹ ہائیوے پر واقع ساکھن نہر کے قریب نامعلوم گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پوسٹ مین کو ناگل سی ایچ سی اور لڑکی کو دیوبند اسپتال میں داخل کرایا، جہاں پوسٹ مین دنیش کی موت ہو گئی، جب کہ لڑکی کو ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔

دوسری جانب دیوبند برلا روڈ پر موٹر سائیکل کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ نوجوان کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔دیوبند برلہ روڈ پر واقع سانپلہ گاوں کے قریب رشتہ داری سے واپس آتے ہوئے کھجوری گاوں کے رہنے والے جے کشن (30) ولد ستیش کی بائک شدید سردی اور دھند کی وجہ سے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس میں جے کشن شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور اسے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی موت سے خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔
وہیں ہفتہ کی شام کوتوالی علاقے کے کھیڑہ مغل روڈ پر کالج سے لوٹ رے بھائی بہن کی بائک میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرماردی ،جس میںدسویں جماعت کی طالبہ کی موت ہو گئی۔ جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔چارو (17) ولد نریش کمار تلہیری بزرگ علاقہ کے پنیالی قاسم پور گاو ¿ں کے رہنے تھی ،وہ دیویا گیان جیوتی انٹر کالج کی دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ جب کہ اس کا بھائی آیوش (15) آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہے۔ ہفتہ کو دونوں کالج کی چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہے تھے۔ جب وہ کھیڑہ مغل روڈ پر واقع مویشیوں کے اسپتال کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی ایک گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس میں چارو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ آیوش شدید زخمی ہوگیا۔ راہگیروں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو کس گاڑی نے ٹکر ماری۔ اس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ تحریر موصول نہیں ہوئی۔ تحریر موصول ہونے کے بعد رپورٹ درج کی جائے گی۔ دوسری جانب سڑک حادثے میں چارو کی موت سے خاندان میںماتم پسر گیا۔

وہیں بڑگاوں تھانہ علاقہ کے گاوں مہیش پور کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سائیکل سوار ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔ پولیس نے پنچنامہ بھرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بزرگ کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی نے معمر شخص کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بزرگ کی عمر تقریباً 60 سال ہے جس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور نامعلوم گاڑی کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر