Latest News

پبلک گرلز انٹر کالج دیوبند میں منعقد اسلامی کوئز کمپٹیشن میں طالبات نے ذوق و شوق سے لیا حصہ، اسلامی کوئز سے طالبات میں نیا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف عصری تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج کے جونیئر سیکشن کی طالبات کے درمیان ایک ’اسلامی کوئز کمپٹیشن“ منعقد کرایاگیا،اس کوئز کمپٹیشن کیلئے 12 بارہ طالبات کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ،جن کے درمیان اسلامی دینی سوالات پر مبنی مقابلہ آرائی ہوئی، ٹیم اے میں علمیٰ انوار،صوفیہ، سدرہ غیور،عشقیہ ،سمیہ سلمان،صادقہ،نشرا، مصباح،عریشہ، نکہت،فرودوس اور یسریٰ توصیف شامل تھیں جبکہ ٹیم بی میں سمیہ سلیم، عائشہ بشریٰ، حلیمہ، علیمہ، زنیرہ، رابعہ، صالحہ، حمنیٰ، سدرہ فیصل، وجیہہ اورمدیحہ شامل تھیں۔
دونوں ٹیموںکے درمیان بہترین مقابلہ آرائی ہوئی اور تمام طالبات نے نہایت خود اعتمادی کے اور برجستگی کے ساتھ دینی سوالات کے جوابات دیئے، مقابلہ کے اختتام پر جیوری کمیٹی نے اے ٹیم کو فاتح قرار دیا۔ اس موقع پر کوئز مقابلہ کی انچارج اور ادارہ کی سینئر ٹیچر زینب نے کہاکہ اسلامی اور دینی کوئز مقابلوں سے طالبات میں ایک نیا حوصلہ پیدا ہوتاہے او ران کی دینی معلومات میں اضافہ ہوتا۔ اس موقع پر روبینہ شہزاد، زینب اور شائستہ میڈم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی کوئز مقابلہ کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہاکہ عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالبات کو دین کی بنیادی معلومات فراہم کرانے کے لئے اس کوئز کا اآغاز کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نسل نو قوم کی امانت ہے جس کو تعلیم سے آراستہ کرکے ہم معاشر میں خوشگوار تبدیلی کے امکانات کو روشن کرسکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں ہمارے بچوں کو اپنے مذہب سے متعلق بنیادی چیزوں کا علم نہیں ہے، اسلئے کم عمری سے ہی ان بچوں کو دین کی بنیادی باتوں سے واقف کرانا نہایت ضروری ہے، تاکہ وہ دین پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکیں، انہوںنے والدین سے بھی یہ اپیل کی وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی لازمی طورپر واقف کرائیں۔
اس کامیاب کوئز مقابلہ کے اختتام پر جونیئر سیکشن کی ہیڈ مسٹریس صبا حسیب صدیقی نے اعلان کیا آئندہ اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر منعقد کیاجائیگا اور شہر کے دیگر تعلیمی اداروں کی طالبات کو بھی شرکت کا موقع دیاجائیگا۔ بعد ازاں انہوں نے مقابلہ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی و میڈل دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران جونیئر سیکشن کی طالبات اور تدریسی عملہ موجود رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر