Latest News

سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف میونسپل بورڈ دیوبند نے چلائی مہم، بڑی مقدار میں پولتھین ضبط کرنے کے ساتھ وصول کیا جرمانہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شہر میں میونسپل بورڈ کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک (پولتھین) کے استعمال پر پابندی کے لئے تین روزہ مہم کو آغاز کیاگیا، اس مہم کے تحت میونسپل بورڈ نے چیکنگ کے دوران 35 کلو سے زائد سنگل یوز پلاسٹک ضبط کی اور دکانداروں سے دس ہزار روپیہ کے قریب جرمانہ وصول کیا،تفصیل کے مطابق میونسپل بورڈ کے ای او ڈاکٹر دھیریندر رائے کی ہدایات پر صفائی انچارج پوپن کمار کی قیادت میں میونسپل بورڈ کی تشکیل شدہ ٹیم نے شہر کے مین بازار، اناج منڈی، ایم بی ڈی چوک، فولاد پورہ اور مینابازار کا دورہ کرکے دوکانداروں کے یہاں غیر قانونی طریقہ سے استعمال کی جانے والی 35 کلو سے زائد سنگل یوز پلاسٹک برآمد کی اور دکانداروں سے تقریباً دس ہزار روپیہ کا جرمانہ وصول کیا۔ 
صفائی انچارج پوپن کمار نے بتایاکہ حکومت کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد 27 دسمبر سے اس چیکنگ مہم کا آغاز کیاگیاہے، جو آئندہ30 دسمبر تک جاری رہے گی،انہوںنے بتایاکہ سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد ہے، اس لئے ایسے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو پابندی کے باوجود مستقبل سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال کررہے ہیں، میونسپل بورڈ کے ای او دھیریندر رائے نے بتایاکہ جن علاقوں میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال کی شکایت مل رہی ہے وہاں چیکنگ ٹیم کو بھیجا جارہاہے، انہوںنے بتایاکہ یہ پلاسٹک صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہے، اسلئے اس کے بجائے کپڑے کے تھیلوں کا استعمال کیاجاناچاہئے۔ اس مخصوص مہم کے میں وکاس چودھری، محمد تابش،پرکاش اور یوگیش وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر