Latest News

گجرات میں بی جے پی ساتویں مرتبہ بمپر جیت کی جانب گامزن، ہماچل میں کانگریس کو برتری۔

دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات میں بمپر جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے جہاں جشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بی جے پی ریاست میں 1995 کے بعد سے کوئی اسمبلی الیکشن نہیں ہاری ہے۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 151، کانگریس 20 اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) 7 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر امیدواروں کو 4 نشستیں مل رہی ہیں۔
بی جے پی نے 27 سال تک ریاست پر حکومت کرنے کے بعد حکومت مخالف جذبات سے لڑتے ہوئے حالیہ انتخابات لڑے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پارٹی کے لیے 'ٹرمپ کارڈ' تھے اور حکمراں پارٹی نے اقتدار مخالف لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے 'برانڈ مودی' پر انحصار کیا۔

ہماچل میں کانگریس آگے۔
اُدھر ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس 38 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 28 سیٹوں پر ہے۔ دوسری جانب چار نشستوں پر آزاد امیدواروں نے برتری برقرار رکھی ہے۔
ہماچل پردیش میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ اس ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کبھی بھی مسلسل دوسری بار حکومت نہیں بناسکے۔ دونوں جماعتیں مسلسل اقتدار سے محروم ہیں۔ دوسری طرف کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی جیتنے پر سبھی ایم ایل اے کو چھتیس گڑھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ آپریشن لوٹس کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر