Latest News

نہ خداہی ملا، نہ وصال صنم۔ ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کی بی جے پی میں واپسی پر ’نو انٹری‘،اندورنی مخالفت سے شش و پنج میں اعلیٰ کمان، کئی بیانات سے بھی ناراضگی۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سابق آیوش کے وزیر اور قدر آور لیڈر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کی بی جے پی میںواپسی کی نوانٹری ہوگئی ہے، حالانکہ سینی کے حامیوں کو امیدہے جلدی ہی وہ بی جے پی میںشامل ہوجائینگے،لیکن ایسا محسوس ہورہاہے بی جے پی میں ڈاکٹر سینی کی واپسی کولیکر اندورنی طور پر زبردست ناراضگی ہے، جس کے سبب اعلیٰ کمان بھی شش و پنج میں ہے۔ جس کو لیکر ضلع میں بحث و مباحثہ کادور جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کا کھتولی میں منعقد وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں پارٹی میں شامل ہونے کا پروگرام تھا لیکن بی جے پی اعلیٰ کمان نے انہیں راستہ سے ہی واپس بھیج دیا تھا ،جس سے ان کی پارٹی میں واپسی پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ ذرائع کے دعویٰ ہے کہ میڈیکل داخلوں میں ہوئے گھوٹالوں کی جانچ کی آنچ ڈاکٹر سینی تک پہنچ سکتی ہے اسلئے بی جے پی فی الحال احتیاط کررہی ہے ،وہیں سہارنپور سے لیکر لکھنو ¿ تک اندرونی مخالفت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ اسمبلی انتخابات کے دوران دیئے گئے ان کے کئی بیانات سے بھی پارٹی میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے ،جس کے سبب سیاسی مبصرین کا مانناہے کہ ڈاکٹر دھرم سینی کی بی جے پی میں فی الوقت واپسی مشکل ہے اور ان کی انٹری پر اعلیٰ کمان نے وقتی طورپر نو انٹری ضرور لگادی ہے۔ 
واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی چھوڑ کر آئے اس وقت کے آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے وزیر اعلیٰ کو مٹھ بھیجنے کی بات کہی تھی، اتنا ہی نہیں بلکہ انہوں نے مسلمانوں کے ووٹ لینے کے خاطر ’انشاءاللہ‘ جیسے الفاظ کااستعمال بھی کیا تھا،عوامی میٹنگوں کے دوران انہوں نے سیدھے طور پر سی ایم یوگی پر طنز کسے اور کہاکہ تھاکہ رام صرف بی جے پی کے نہیں ،وہیں سینیوں کے گاوں میں بی جے پی کے داخلہ کابائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا،جو اعلیٰ کمان کی ناراضگی کاسبب ہے ،وہیں ضلع میں بھی ان پارٹی میں انٹری کی مخالفت کی جارہی ہے، جس سے سبب بی جے پی احتیاط کے ساتھ ہی فیصلے لے رہی ہے۔ بدھ کو سابق آیوش وزیر ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی کا قافلہ راستے سے واپس لوٹ گیا تھا۔ سینی سی ایم یوگی کی موجودگی میں بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے کھتولی جا رہے تھے۔ 
ذرائع کے مطابق اس دوران بی جے پی ہائی کمان نے ان کے قافلے کو روہانہ اور دیوبند کے درمیان روک دیاتھا۔ قافلہ تقریباً 25 منٹ تک رکا رہا۔ لیکن جب ہائی کمان کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملا تو آخر کار قافلہ سہارنپور واپس آگیا۔ جب وزیر سے اس معاملے پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ میری جوائننگ دو دن بعد میرٹھ میں ہوگی۔ ریاستی بی جے پی صدر سے بات چیت ہوئی۔ لیکن اب ہائی کمان کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا۔ انہوںنے کہاکہ ہم وہی کریں گے جو ہائی کمان کہے گا۔2022 کے اسمبلی انتخابات سے ایک ماہ قبل ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے بی جے پی کو الوداع کہا اور ایس پی میں شامل ہو گئے۔ ایس پی کے ٹکٹ پر نکوڑ اسمبلی سے الیکشن لڑا اور شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ چار بار کے ایم ایل اے اور دو بار وزیر رہ چکے ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی 2022 کے انتخابات میں اپنی شکست کے بعد بے بس نظر آئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر