Latest News

اگر آپ کے پاس ہے دس سال پرانا آدھارکارڈ تو اُسے اپڈیٹ کرانا ہو گیاضروری، ضلع مجسٹریٹ نے جاری کی ہدایات۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کی جانب سے ضلع کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے سبھی افراد جن کا آدھار کارڈ بنے ہوئے 10سال یا اس سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے وہ اپناآدھار کارڈ ہر حال میں اپڈیٹ کرالیں۔ 
ضلع سطح کی بنیاد پر انو شرن سمیتی کے رکن امت کمار کے ذریعہ آگاہ کرایا گیا ہے کہ ضلع سہارنپور میں ڈاک گھر کے 23 بیسک شکشا محکمہ کے 19، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے 54، بینکوں کے 47، بھارتیہ وشسٹ پہچان پرادھیکرن کے 8، بی ایس این ایل کے 7اور جن سیوا مراکز کے 113یعنی 271 آدھار مراکز سینٹروں پر کام جاری ہے ۔ جن میں آدھار اپڈیٹ اور نئے آدھار جنریشن کا کام تیز رفتاری سے کیا جارہا ہے ۔ کسی طرح کی پریشانیو ںکو روکنے کے لئے آدھار کارڈ صارف ، آدھار کارڈ میں اپنا نام ، ایڈریس، موبائل نمبر ہمیشہ اپڈیٹ رکھیں ، اگر کسی بھی شخص کے آدھار کارڈ بنے ہوئے 10سال یا اس سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے تو وہ اپنے ایڈریس اور شناخت کے لئے سرٹیفکٹ لے کر اپنے نزدیکی آدھار سینٹر پر جاکر اپنا آدھار کارڈ ضرور اپڈیٹ کرالیں۔ موبائل نمبر آدھار کارڈ کے ساتھ لنک رہنے پر نام ، ایڈریس، یوم پیدائش، لنک وغیرہ کی تفصیل آن لائن بھی اپڈیٹ کی جاسکتی ہے ، صرف دستاویز اپڈیٹ کرانا ہے تو 25روپے اور درست کرانا ہے تو 50روپے فیس متعین کی گئی ہے ۔ 
آدھار نمبر کا استعمال مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے کیاجارہا ہے۔ آدھار کارڈ اپڈیٹ کرانے کے لئے ضلع سہارنپور میں خاص مہم چلائی جارہی ہے، ضلع میں زیر و سے 5سال تک کے بچوں کے آدھار کارڈ بنانے کے لئے ضلع پروگرام آفیسر کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپوں کا انعقاد بھی کرایا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر