Latest News

"چاقوتیزرکھیں،پتہ نہیں کیا حالات پیدا ہوجائیں”پرگیہ ٹھاکر کا اشتعال انگیز پیان۔

بھوپال: بی جے پی کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے "ہندو کارکنوں کے قتل” کے واقعات کے تناظر میں کہا ہے کہ ہندوؤں کو ان پر اور ان کی عزت پر حملہ کرنے والوں کو جواب دینے کا حق ہے۔ ایک متنازعہ بیان میں، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی ایم پی، پرگیہ ٹھاکر نے کمیونٹی کے اراکین سے کہا کہ وہ "تیز چاقو اپنے گھروں میں رکھیں” کیونکہ "ہر ایک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے”۔
این ڈی ٹی وی (NDTV) کی رپورٹ کے مطابق پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا، ”’لو جہاد’ ان کی جہاد کی روایت ہے۔ اور کچھ نہیں تو ‘لو جہاد’ کرتے ہیں۔ محبت بھی کرتے ہیں تو اس میں بھی جہاد کرتے ہیں۔ ہم (ہندو) بھی پیار کرتے ہیں، ہم خدا سے پیار کرتے ہیں، سنیاسی اپنے رب سے محبت کرتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اتوار کو یہاں ‘ہندو جاگرن ویدیکا’ ساؤتھ زون کی سالانہ تقریب میں کہا، "سنیاسی کہتے ہیں کہ بھگوان کی بنائی ہوئی اس دنیا میں، تمام ظالموں اور گناہگاروں کو ختم کرو، ورنہ یہاں محبت کی صحیح تعریف باقی نہیں رہے گی۔” لہٰذا ‘لو جہاد’ میں ملوث لوگوں کو بھی اسی طرح جواب دیں۔ اپنی بیٹیوں کی حفاظت کریں، انہیں صحیح اقدار سکھائیں۔
شیموگا میں ہرش سمیت ہندو کارکنوں کے قتل کے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے "تیز دھار چاقو اپنے گھروں میں رکھیں”۔ ٹھاکر نے کہا، ”اپنے گھروں میں ہتھیار رکھو۔ اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم چھریوں کو تیز رکھیں جو سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں… مجھے نہیں معلوم کہ کیا صورتحال پیدا ہو گی جب… ہر کسی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی ہمارے گھر میں گھس کر حملہ کرتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دینا ہمارا حق ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر