Latest News

ختم نبوت اور نونہالوں کے ایمان و عقائد کے تحفظ کا بیڑہ اٹھائیں، جامعہ الحمیرہ للبنات بڈھانہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جامعہ الحمیرہ للبنات بڈھانہ مظفرنگر میں تحفظ ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام بعنوان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقادعمل میں آیاس موقع پر قرب و جوار سے علماءکرام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے تحفظ ختم نبوت کے تئیں اپنے نیک عزائم کا اظہار کیا۔
پروگرام کا آغازقاری محمد حذیفہ قاسمی کی تلاوت کلام پاک اور قاری شاہد ارمان حسینی کی نعت پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا حسین احمد قاسمی نے ختمِ نبوت کے بنیادی عقائد و مسائل پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ادارے کی طالبات اور ذمہ داران خصوصاً جامعہ کے بانی و ناظم مولانا رضوان الحق کومبارکباد پیش کی۔ اس دوران مولانا سہیل اختر رحیمی نے ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام مسلسل جاری تحریک تحفظ ختم نبوت کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عوام اور خصوصاً طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوت کا تحفظ و دفاع جنت کے داخلے کی کھلی ضمانت ہے۔ انہوں نے اترپردیش کے جملہ دینی و عصری اداروں تک اپنا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول اور کالجز نیز دینی مدارس اور مکاتب کے سرپرست و ذمہ داران سے درخواست کی کہ اس تحریک کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اس کارواں کے معاون و مددگار بننے کے لئے آگے آئیں اور زمینی سطح پر باطل کے ناپاک عزائم و منصوبوں کو خارج کرتے ہوئے مضبوط لائحہ عمل پر ختم نبوت کے تحفظ و نونہالوں کے ایمان و عقائد کے تحفظ کا بیڑہ اٹھائیں۔
منعقدہ کانفرنس میں جامعہ کی طالبات نے ختم نبوت کے عنوان پر بہترین انداز میں تقاریر اور ترانے پیش کئے ۔بعد ازاں مہمانوں اور صدرِ محترم کے ہاتھوں کامیاب ہونے والی طالبات کو خصوصی انعامات و کوئز میں شریک جملہ طالبات کو اعزازی انعامات سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ واضح ہو کہ ختم نبوت کوئز مقابلہ میں ناظمہ یامین نے اول ،منتشا نواب قریشی نے دوم اور عذرا مہربان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
 پروگرام کی صدارت قاری محمد عارف قاسمی نے کی اور ظامت کے فرائض مولانا ندیم اختر راہی نے انجام دئے۔ اس موقع پر مفتی فیضان،قاری معروف،مولانا محمد گلزار،قاری عبد القادر فلاحی،حاجی محبت علی،قاری فہیم،قاری ابوذر،نواب عالم،انوارملک و سیکڑوں افراد و مستورات نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر