Latest News

دیوبند: اچانک دیر رات شیلٹر ہوم پہنچے ریاستی وزیر، میونسپل بورڈ افسران میں مچی کھلبلی، کہاکہ شدید سردی میں کوئی بھی غریب کھلے آسمان کے نیچے نہ رہے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ میں پڑ رہی شدید سردی نے نظام زندگی کو متاثر کردیاہے،اس سردی میں غریب لوگ سخت پریشانیوں کا شکار ہیں ،اسی کے مدنظر محکمہ تعمیرات عامہ حکومت اترپردیش کے وزیر مملکت اور علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ نے جمعرات کی رات ریلوے روڈ پر واقع شیلٹر ہوم کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں کے انتظامات کو دیکھ کر افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ریاستی وزیر کے ذریعہ رات کے وقت اچانک شیلٹر ہوم کامعائنہ کرنے سے میونسپل افسران اور اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، ایگزیکٹیو آفیسر دھیریندر کمار رائے نے موقع پر پہنچ کر ریاستی وزیر کو شیلٹر ہوم سے متعلق مکمل معلومات دی اور وہاں کے انتظامات اور سہولیات کے بارے میں بتایا۔اس دوران وزیر کنور برجیش سنگھ نے شیلٹر ہوم کے رجسٹر وغیرہ کو بھی چیک کیا اور میونسپل ٹیم کو ہدایت کی کہ شہر میں کہیں بھی کسی غریب کو چھت کے بغیر نہ چھوڑا جائے، سڑکوں پر یا فلائی اوور وغیرہ کے نیچے رہنے والے غریبوں کو شیلٹرہوم میں لایا جائے۔ ساتھ ہی ہدایت کی کہ شیلٹر ہوم میں موجود خامیوں کو فوری دور کرکے تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس دوران وزیر کنور برجیش سنگھ نے الاو ¿ کے نظام کو بہتر بنائے رکھنے اور ضرورت پڑنے پر الاو ¿ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے شیلٹر ہوم کے تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ کوتاہیاں پائی گئی ہیں انہیں دور کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو اس بات کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں کہ کوئی بھی غریب سخت سردی میں کھلے میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سڑکوں پر رہنے والے دیگر لوگوں کو بھی شیلٹر ہوم کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ سردی سے بچ سکیں، حکومت اس کے لیے بہت کام کر رہی ہے۔اس دوران بی جے پی شہر صدر وپن گرگ، ارون گپتا، ونے کمار کاکا، امت تائل، صفائی انسپکٹر پوپن کمار، محمد اکبر اور وکاس چودھری وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر