Latest News

کانگریس غلام نبی آزاد کی گھر واپسی کی کوشش میں، سونیا کی قریبی امبیکا سونی کو ٹاسک، راہل کی یاترا جموں کشمیر پہنچنے سے پہلے پارٹی میں لانے کی تیاری۔

نئی دہلی: چار ماہ قبل کانگریس سے الوداع ہونے والے جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کو پھر سے پارٹی سے جوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں، حالانکہ وہ اکتوبر میں اپنی نئی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا اعلان کرچکے ہیں۔ لیکن راہل کی بھارت جوڑو یاترا کے کشمیر پہنچنے سے پہلے پارٹی اپنے پرانی ساتھی کی گھر واپسی کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے۔ آزاد کی واپسی کےلیے خود پارٹی کی سینئر لیڈر امبیکا سونی بات چیت کررہی ہیں، ذرائع کے مطابق امبیکا سونی نے آزاد سے بات چیت کی ہے، انہوں نے آزاد کو راہل گاندھی سے بھی گفت وشنید کرنے کو کہا ہے، بتادیں کہ امبیکا سونی کو سونیا گاندھی کا انتہائی قریبی تصور کیاجاتا ہے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ۲۰ جنوری کو جموں کشمیر کے لکھن پور میں داخل ہوگی، پارٹی کے سینئر لیڈران چاہتے ہیں کہ اس سے قبل غلام نبی آزاد مان جائیں اور واپس کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر