Latest News

بی جے پی کارکنان نے جلایا بلاول بھٹو کا پتلہ، وزیر اعظم کے خلاف کئے گئے تبصرہ پر بی جے پی میں شدید اشتعال۔

سہارنپور/دیوبند:سمیر چودھری۔
وزیر اعظم نریندر مودی پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے کئے گئے نازیبا تبصرہ پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سہارنپور میں بی جے پی کے عہدیداران اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کا پتلا نذر آتش کیا۔ 

سہارنپور کے حقیقت نگر میدان پر منعقدہ دھرنا اور مظاہرہ میں بی جے پی لیڈران اور کارکنان نے جمع ہوکر پاکستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ کے پتلے کو آگ کے حوالے کیا۔ ریاست اترپردیش کے وزیر کنور برجیش سنگھ، سہارنپور شہر کے اسمبلی رکن راجیو گمبر، سابق ممبر پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما، نکوڑ اسمبلی رکن مکیش چودھری، بی جے پی سہارنپور شہر صدر راکیش جین وغیرہ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جس طرح کی غلط بیان بازی ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں کی ہے اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان اپنی گھٹیا حرکتوں سے پہلے ہی پوری دنیا میں بدنام ہوچکا ہے اور اب وہ ساری حدیں پار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کان کھول کر سن لے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کے بارے میں ایک بھی لفظ غلط بولا گیا تو اس کو ہمارے ملک کے عوام برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جو بیان بازی کی ہے ہم اس کی پرزور طور پر مخالفت کرتے ہیں۔ اس دوران بڑی تعداد میں بی جے پی لیڈران اور کارکنان موجود رہے۔ 
دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھٹو کے ذریعہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا بیان بازی کئے جانے سے ناراض بی جے پی کارکنان میں زبردست ناراضگی ہے۔ آج چھٹمل پور منڈل کے صدر کی قیادت میں بی جے پی کارکنان نے چھٹمل پور کے گاندھی چوک پر جمع ہوکر پاکستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے بلاول زرداری بھٹو کا پتلا نذر آتش کرکے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر