Latest News

نصرت نور نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن ٹاپ کر رقم کی تاریخ، اول مقام حاصل کرنے والی صوبہ کی پہلی مسلم خاتون۔

جمشیدپور: یہ نصرت نور اور خاندان کے لیے فخر اور شان کا لمحہ ہے۔ جھارکھنڈ کے جمشید پور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مسلم خاتون نصرت نور نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔ وہ تاریخ میں ریاست میں پہلا مقام حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون کے طور پر لکھی جائیں گی۔
"کلریئن انڈیا نیوز ویب سائٹ نے نور کے حوالے سے کہا "خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے شرکت اور پہل کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ نتیجہ کچھ بھی ہو، مسلم خواتین کو سول سروسز میں جانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔ اس طرح ہم اپنی نمائندگی کو بڑھا سکتے ہیں ۔

نور جو کہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، ایک دو سالہ بچے کی ماں ہیں۔ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) نے چار دن پہلے میڈیکل آفیسر ایگزام 2022 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر