Latest News

دیوبند میں کل ہند مسا بقہ حفظ قرآن کریم کا انعقاد، ملک بھر کے بچوں نے اپنی مسحور کن آواز میں پیش کی تلاوت کلام اللہ شریف۔ پوزیشن حاصل کرنے والے بچے خصوصی انعامات سے سرفراز ،اول نمبر پر ہے محمد نعیم بنے ’ عمرہ‘ کے حقدار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یہاں عیدگاہ روڈ پرواقع بینک ہال میں کل ہند مسابقہ حفظ قرآن کریم کاانعقاد کیاگیا،جس میں ملک بھر سے حفاظ کرام نے شرکت کرکے اپنی مسحور کن آواز میںتلاوت کلام اللہ پیش کی۔ مسابقہ میں شامل اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ کو خصوصی اعزازات سے سرفراز کیاگیا۔ کل ہند حفظ وقرا ت اکیڈمی کے دہلی کے زیر اہتمام الحرمین فارما و آل انڈیا قرآن فاﺅنڈیشن دیوبند کے اشتراک منعقد مسابقہ میں مہاراشٹر ،مدھیہ پردیش، گجرات، آسام، بنگال، بہار، کشمیر، دہلی، پنجاب، ہریانہ، یوپی وغیرہ سمیت مختلف صوبوں سے 64حفاظ کرام نے شرکت کی اور اپنی خوبصورت آوازوں میں قرآن کریم کی تلاوت کرکے سامعین کے دل جیت لئے۔ 
پروگرام کی صدارت شیخ القراء قاری ابوالحسن اعظمی نے کی، جب کہ نظامت مولانا قاری محمد واصف استاذ دارالعلوم وقف نے کی۔ صدارتی خطاب میں قاری ابوالحسن اعظمی نے قرآن کریم کی عظمت اور علم تجوید کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تجوید سے قرآن کریم پڑھنا لازم وضروری ہے اور جو شخص قرآن کریم تجوید کے خلاف پڑھتا ہے وہ گنہگار ہوتا ہے، اس لئے ہمیں تجوید سے قرآن پڑھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ دہلی سے تشریف لائے الحرمین فارما کے بانی وڈائریکٹر صبور احمد صدیقی نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہماری کمپنی کی خواہش تھی کہ اس پروگرام میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب حافظ کو حرمین شریفین بھیجیں اور اس کی سعادت ہماری کمپنی کو حاصل ہوئی ۔ اس لئے ہم نے اپنی جانب سے یہ انعام دینے کا وعدہ کیا اور ہم آئندہ بھی اس قسم کے پروگرامو ںمیں حصہ لیں گے۔دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے اپنے تا ¿ثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی مسحور کن آواز میں تلاوت سن کر بیحد خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کیوں کہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اسلئے قرآن پڑھنے والا ہمیشہ وطن سے محبت کرتا ہے اور وطن کے لئے وفادار رہتا ہے۔ سپریم کورٹ دہلی کے وکیل فیروز اقبال نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مجلس منتظمہ کو مبارک باد دی اور کہاکہ ہم اپنے علاقہ میں اس قسم کا پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کریں گے۔ مولانا یوسف بسم اللہ استاذ جامعہ القرا ¿ت گجرات نے کہا کہ قرآن کریم کے بہت سے حقوق ہیں جن کی رعایت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے۔ مولانا منصور قاسمی ،مولانا طارق قاسمی اور مولانا تحسین میرٹھ نے اکیڈمی کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ان مسابقات کے ذریعہ قوم میں قرآن کی جانب سے پائی جانے والی بے توجہی ختم کرکے قرآن سے تعلق پیدا کرنا ہے اور اس سلسلہ میں ہم اس جیسے مسابقات مختلف شہروں میں منعقد کرنا چاہتے ہیں تاکہ اچھے انداز میں تلاوت کا شوق پیدا ہوسکے۔ مسابقہ میں محمد نعیم بن قاری شبیر دھوج میوات نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے عمرہ کا انعام حاصل کیا ، جبکہ محمد حسان صورت گجرات نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 31ہزار روپے کا انعام حاصل کیا اور محمد زید بن عمر دین میرٹھ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 21ہزار کے حق دار بنے۔ دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے والے مزید پانچ حفاظ کو چیئرمین اقلیتی کمیشن دہلی ذاکر خان کی جانب سے 2100روپے کے حساب سے خصوصی انعام دیا گیا ، جب کہ تمام ہی مساہمین کو سند اور شیلڈ دی گئی ۔ پروگرام صبح 10بجے سے رات 10بجے تک چلا ،پروگرام میں حکم کے فرائض قاری آفتاب، قاری اقرار دیوبند، قاری ثناءاللہ گجرات، قاری عبدالحق گجرات اور قاری محمد عاقل سہارنپور نے انجام دیئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔قاری ابوالحسن اعظمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر