Latest News

دارالعلوم فیض محمدی میں” سالانہ ثقافتی پروگرام کے تحت کبڈی،، کا انعقاد۔

لکشمی پور، مہراج گنج:  دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں ادارہ کے طلباءکے مابین” کبڈی مقابلہ،، کا ایک شاندار پروگرام ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ندوی کی صدارت میںمنعقد ہوا۔
پروگرام کے آغاز سے قبل مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کبڈی اورورزشی کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ: جسمانی ورزش کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے، کھیل کود اور کبڈی سے انسانی دماغ کی نشو ونما ہوتی ہے اورانسان چاق وچوبند ر ہتا ہے۔ بدقسمتی سے آج کل نئی نسل کی توجہ کھیلوں سے ہٹ کر اسمارٹ فون ، فیس بک ، وہائٹس ایپ ، اور ویڈیو گیمز پر ہوگئی ہے ، جس کے مضر اثرات ان کی صحت پر مرتب ہورہے ہیں۔ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی آگے بڑھنے اور قسمت سنوارنے کی ضرورت ہے۔
 واضح رہے کہ اس مقابلہ میں طلبا کی چار ٹیموں نے حصہ لیا ، ان میں سے ہر ایک نے اپنے پالے میں کامیابی کو لانے کی بھر پور جدوجہد کرتے ہوئے امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کوشش کی۔ ریفری کافریضہ انجام دینے والے مفتی محمدانتخاب ندوی اور حافظ ذبیح اللہ کے فیصلہ کے بعد” ریڈ ہاو¿س ،، کو اول پوزیشن ، اور”گرین ہاو¿س ،، کو دوسری پوزیشن قرار دیا گیا، بعد ازاں فاتحین کو اساتذہ کرام بالخصوص مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی کے ہاتھوں ، شیلڈ ومیڈل دیکر تمام مساہمین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 
اس موقع پر طلبہ وطالبات ، انکے سرپرستان کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص مولانا ظل الرحمان ندوی ، مولانا محمد سعید قاسمی، مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا شکراللہ قاسمی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، حافظ وسیم احمد ، حافظ ذبیح اللہ ، حافظ عبداللہ ، حافظ محمد ناظم حلیمی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاویدا حمد ، ماسٹر فیض احمد، ماسٹر جمیل احمد ، ماسٹر ہردیا نند کشواہا،ماسٹر عصب الدین ، وغیرہ موجودتھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر