Latest News

"بھارت جوڑو یاترا" کے دوران راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی، کانگریس نے وزیر داخلہ کو لکھا خط۔

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہے، جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان کے دہلی پہنچنے پر سیکورٹی میں لا پرواہی برتے جانے کی انکوائری کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے مسٹر شاہ کے لکھے خط میں کہا ہے کہ مسٹر گاندھی کے پاس زیڈ پلس سیکورٹی ہے اور بھارت جوڑو یاترا جب دہلی پہنچی تو ان کی سیکورٹی میں غفلت برتی گئی جس سے بہت سے نامعلوم لوگ ان سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ جب سیکورٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، اس وقت دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ ہریانہ میں بھی مسٹر گاندھی کی سیکورٹی میں کو تاہی ہوئی ہے اور پارٹی نے اس معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ زیڈ پلس سیکورٹی والے شخص کی سیکورٹی میں کوتاہی ایک سنگین معاملہ ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب اگلے دور میں پنجاب اور جموں کشمیر جیسی حساس ریاستوں تک پہنچ رہی ہے، اس لیے سیکورٹی کی خامیوں کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کی کو تاہیاں نہ ہوں۔

یو این آئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر