Latest News

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف کرناٹک میں کیس درج، کانگریس لیڈر کی شکایت پر کارروائی۔

بنگلور: بھارتیہ جنتا پارٹی کی متنازعہ رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف کرناٹک کے شیموگا ضلع میں ان کی مبینہ تقریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پرگیہ ٹھاکر کے خلاف ایف آئی آر شیموگا ضلع کانگریس کمیٹی کے ایچ ایس سندریش کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی ہے۔ لوک سبھا میں بھوپال کی نمائندگی کرنے والے ٹھاکر پر آئی پی سی کی دفعہ 153A، 153B، 268، 295A، 298، 504 اور 508 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اتوار کو شیموگا میں ہندو جاگرن ویدیکا کے جنوبی علاقہ کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، پرگیہ  ٹھاکر نے ہندو برادری سے کہا تھا کہ وہ اپنے چاقو کو تیز رکھیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ اپنے گھروں میں ہتھیار رکھیں، کچھ نہیں تو کم از کم چاقو تو سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، نہ جانے کب کیا صورت حال پیدا ہو جائے گی. ہر ایک کو اپنے تحفظ کا حق ہے۔ اگر کوئی ہمارے گھر میں گھس کر ہم پر حملہ کرتا ہے تو مناسب جواب دینا ہمارا حق ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر