Latest News

قومی یکجہتی اورامن و سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات کرینگے، جمعیۃ علماء شاخ بڈھانہ کے زیر اہتمام منعقد سد بھاﺅنا سنسد میں قاری ذاکر کا خطاب۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءشاخ بڈھانہ کے زیر اہتمام سد بھاﺅنا سنسد کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعیة علماءہند کے صد مولانا سید محمود اسعد مدنی کی ایماءپر جمعیة علماءہند ملک گیر تحریک کے طور پر ملک کی ایکتا قومی یک جہتی کے پروگرام کر رہی ہے۔ 
اسی کے تحت آج جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے زیر اہتمام تمام ہی شاخوں میں قومی یک جہتی کے پروگرام کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت آج قصبہ بڈھانہ میں جمعیة سد بھاﺅنا منچ کا پروگرام کیا گیا۔پروگرام کی صدارت جمعیة علماءاتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد عالم نے انجام دیئے ۔پروگرام کے کنوینر جمعیتہ علماءضلع مظفر نگر کے نائب صدرِ خلیفہ و مجاز مولانا محمد معاذ حسن، شہر صدر مفتی آس محمد،نائب صدر حافظ ایوب تیاگی، حافظ سجاد، مفتی محمد اسرار،مفتی اسماعیل، مولانا اسرائیل رہے۔ جمعیة علماءاتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کو آگ میں جھونک نے والوں کو ناکام کرینگے۔ اس ملک کی تہذیب آپسی بھائی چارہ محبت ہے، مجاہدین آزادی نے مل جل کر قربانیاں دیں ملک کو آزاد کرایا جمعیة علماءہند ملک کی معمار ہے اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی جمعیةعلماءہند کے خدام کارکنان حضرت شیخ الہند اور حضرت شیخ الاسلام رحمة االلہ کی روحانی اولاد ہیں ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر حال میں انکے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ ملک کی قومی یک جہتی امن و سلامتی کے لئے جو قدم اٹھایا ہے یہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند کی فکر اور سوچ کو جمعیة کے مشن کو اگر ہندوستانی عوام یہاں کے ہندو اور مسلمان سکھ وعیسائی اگر سمجھ لیں اور اپنا لیں تو پھر یہ ملک امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے گا مگر افسوس اس پرہے کہ چند مٹھی بھر سر پھرے نفرت کا ماحول بنانے میں سر گرم ہیںلیکن جمعیة ایسے کسی مشن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ 
اس موقع پر جمعیة علماءہند کے بڈھانہ سٹی کے صدر مفتی آس محمد، میڈیا انچارج جمعیة علماءہند عبدالغفار سیفی، سفیان قریشی، حاجی نور محمد، ستیش بھارتی، مکھرام والمیکی، کمل ناتھ، دھرم پال بیسلا، اقبال قریشی، اسلام منصوری، انعام مہر،حافظ رئیس، حاجی منا ملک، مصطفی منصوری، طیب سیفی، مرسلین انصاری، مولانا شوقین، مولانا صدرعالم، مولانا اسرائیل، مفتی اسماعیل، مفتی اسرار، حافظ محمد ایوب تیاگی، حافظ سجاد، قاری عبدالمجید سجدو، قاری احسن، قاری عرفان، قاری علی نواز، قاری خورشید، ماسٹر رئیس جولا وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے منتظم مفتی آس محمد نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر