Latest News

طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ابھارنا وقت کا تقاضہ، ڈاکٹر منظور ایوبی، سیمینار "میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" کامیابی سے ہمکنار۔

مالیگاؤں: پریس ریلیز- طلباء و طالبات میں مقابلہ جاتی امتحانات میں شمولیت کا رجحان پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے اس کام کا بیڑہ مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے اٹھایا ہے۔ جس کی شروعات جماعت نہم کے طلباء و طالبات سے ہم نے کر دی ہے اور دھیرے دھیرے انکی ذہن سازی کرتے ہوئے مستقبل میں اعلی مقابلہ جاتی امتحانات تک رہنمائی ہمارا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر منظور حسن ایوبی  نے کیا۔ جو 18 دسمبر 2022ء ، بروز اتوار کو سٹیزن کیمپس، ایوبی ہال، اسلام نگر، مالیگاؤں میں منعقدہ سیمینار سے مخاطب تھے۔ 
اس سیمنار میں مالیگاؤں شہر کی بیشتر ہائی اسکولوں کے جماعت نہم کے طلباء و طالبات کا جم غفیر اس بات کا غماز رہا کہ ہمارے طلبہ میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف رہنمائ کی ضرورت ہے- عیاں رہے کہ بتاریخ 8 جنوری 2023ء بروز اتوار کو مالیگاؤں اور بھیونڈی میں بہ یک وقت "میں بنوں گا آئی اے ایس آفیسر" تحریری امتحان، منعقد ہوگا- رجسٹریشن کیے ہوئے طلبہ کے لیے یہ سیمینار رکھا گیا جو انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس سیمینار میں مختار یوسف سر نے ذہنی آزمائش و پیپر پیٹرن، اسماعیل وفا سر نے کرنٹ افیئرز و جنرل نالج، محمد عارف دلار سر نے الجبرا و جیومیٹری، عارف حسین سر نے انگلش زبان و گرامر، فردوس جہاں میڈم نے کرنٹ افیئرز کے سوالات کی نہج وغیرہ کو پی پی پریزنٹیشن، لیکچر اور بورڈ پر مثالوں کو حل کرکے بتایا- ساتھ ہی ساتھ اس امتحان کا طرز، مضامین، پیپر ٹائپ، مارکنگ اسکیم، ٹوٹل مارکس، سوالات کی زبان و وقت وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی- رجسٹرڈ طلباء و طالبات اور انکے انچارج اساتذہ کرام نے اس سیمینار سے استفادہ کیا طلباء و طالبات نے سیمینار کے اختتام پر اپنے شکوک و شبہات اور من میں اٹھنے والے سوالات کا ازالہ بھی کیا- 
سیمینار کا آغاز عبدالعظیم فلاحی سر کی قرات اور مختصر سی تفسیر سے ہوا۔ اعلان صدارت اور فورم کے صدر و اراکین کا تعارف رضوان ربانی سر نے پیش کیا- سیمینار کی غرض و غایت اور انعامات کا اعلان اعجاز صدیقی سر نے کیا- فیروز حسین بادشاہ سر، عبدالعظیم فلاحی سر و بشری میڈم نے مختصراً اظہار خیال فرمایا۔ نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بخوبی نبھاۓ- اس سیمینار میں ایوبی معاذ سر، شبیر رمضان سر، ظہیر قدسی سر، زاہد یوسفی سر، وسیع ندیم سر، رقیہ میڈم کے علاوہ بیشتر اسکولوں سے طلبہ، اساتذہ اور کچھ سرپرست حضرات بھی شریک رہے- ہال تنگ دامنی کا شکار رہا۔ شکریہ بشری میڈم نے ادا کیا۔
نوٹ:- طلبہ کے اسرار پر رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر تک بڑھایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر