Latest News

ریلوے اسٹیشن پر ہرا رنگ، بھگوا بریگیڈ آگ بگولا، اپنی سرکار کو دیا الٹی میٹم۔

کلبرگی (کرناٹک): کلبرگی ریلوے اسٹیشن کی دیواروں پر ہرا رنگ کئے جانے کے خلاف ہندو تنظیموں نے منگل کو احتجاج کیا اور حکام کو اسے ہٹانے کا الٹی میٹم دے دیا۔ بھگواتنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر 15 دن کے اندر سبز رنگ کو نہ ہٹایا گیا تو پورے ریلوے اسٹیشن کو بھگوا رنگ سے پوت دیا جائے گا۔ حکام نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے کے حصہ کا رنگ کرنے کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

اس وقت ریلوے اسٹیشن کی دو دیواروں پر سبز رنگ کیا گیا ہے۔ ہندو جاگرن ویدک کارکنوں نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں دھرنا دیا اور افسران کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ایک ہندو کارکن لکشمی کانت سادھوی نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو سبز رنگ کے علاوہ کسی اور رنگ سے پینٹ کیا جانا چاہیے۔
کنڑ پرچم کے پیلے اور سرخ رنگوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ ریلوے کی عمارت بھگوا رنگ میں رنگ دی جائے گی۔احتجاج کے بعد ریلوے حکام نے پینٹنگ کا کام روک دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ سبز پینٹ پر ایک اور کوٹ بھی لگایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پینٹنگ اعلیٰ حکام کے حکم پر کی گئی ہے۔ یہ پینٹنگ آرکیٹیکٹس کی تجویز پر کی گئی تھی۔ کلبرگی ریلوے اسٹیشن کے ملازم ستیہ نارائن دیسائی نے کہا کہ وہ ریلوے اسٹیشن کو کسی دوسرے رنگ میں رنگنے پر بات کریں گے اور پھر کوئی فیصلہ لیں گے۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میںبی جے پی کی سرکارہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر