Latest News

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کیا اسکالرشپ کا اعلان۔

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی پبلک ٹرسٹ تعلیمی امدادی فنڈ اور مولانا حسین احمد مدنی چیریٹیبل ٹرسٹ) اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی کی طرف سے ہفتہ کو جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر دہلی سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی سال 23-2022 کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ "قوم کے ان ہونہار ضرورت مند اور مستحق طلبہ وطالبا سے مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں جوکسی سرکاری معروف ادارے میں انجینئرنگ، میڈیکل، ایجوکیشن، جرنلز م یا کسی بھی ٹیکنکل پروفیشنل تربیتی کورس میں زیر تعلیم ہوں اور گزشتہ سال کے امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں اور مالی دشواری کی بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔
اعانت کے امیدوار مجوز و درخواست فارم پر کر کے صرف بذریعہ ڈاک 9 جنوری 2023 تک دفتر جمعیۃ علماء ہند میں جمع کرائیں۔ درخواست کا فارم جمعیۃ علماء ہند کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لو ڈکریں۔
(1) میرٹ کی بنیاد پر مختلت کو رسز کے طلبا کو مناسب امداد دی جائے گی (2) اسکالرشپ کے متعلق سبھی امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔

یہاں کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کریں در خواست فارم۔

اس پتہ پر بھیجیں۔
JAMIAT ULAMA-I-HIND (Arshad Madani) Public Trust Taleemi Imdadi Fund
1, BAHADUR SHAH ZAFAR MARG, NEW DELHI-110002
E-mail:-imdadifund@gmail,com
Ph.:011-23233547
سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر