Latest News

حج 2023: تمام طرح کی پابندیاں ختم، امسال ہندستان سے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین کریں گے حج۔

ریاض/نئی دہلی: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 2023ء کے حج سیزن میں کووڈ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی اور مملکت میں وبائی مرض سے قبل کے سال میں حجاج کی تعداد کے مساوی عازمین حج کی میزبانی کی جائے گی۔
کو رونا پھیلنے سے پہلے ۲۰۱۹ ء آخری سال تھا جب ہندستان سے تقریباً ایک لاکھ ۲۶ ہزار  فرزندانِ توحید نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ سعودی عرب نے 2020 اور 2021 میں صرف مملکت میں مقیم مقامی شہر یوں اور غیر ملکی مکینوں کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد سال 2022 میں دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اسلام کے مقدس ترین مقامات کا مرکز ہے، کہا کہ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عمر کی حد سمیت کُووڈ کے سبب لگائی گئی تمام طرح کی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دریں اثناء حکومت ہند نے سعودی عرب کے ساتھ حج کے لیے ایک دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امسال ہندوستان سے ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔ حج کمیٹی کے رکن اعجاز حسین نے بتایا کہ حج کے فارم بہت جلد دستیاب ہوں گے۔ حج ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے اندر حج درخواست دینے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر