Latest News

اس سال یوپی سے 31 ہزار افراد کرینگے حج کی ادائیگی، حج کمیٹی کے چیئرمین نے ادا کیا وزیر اقلیتی امور کا شکریہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سال 2023ء میں یوپی کے 31 ہزار لوگوں کو حج پر جانے کا موقع ملے گا۔ اس کے لیے یوپی حج کمیٹی کے چیئرمین نے مرکزی وزیر اقلیتی امور و حج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوپی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے بدھ کو لکھنو میں کہا کہ اس سال یوپی سے 31 ہزار لوگوں کو حج کا موقع ملے گا۔ اس کے لیے انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گزشتہ سال یوپی سے صرف 7528 افراد کو حج پر بھیجا جا سکا تھا۔ کورونا کے دوران ہر قسم کی پابندیاں ہٹانے کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے اس بار حج نشستوں کا جنرل کوٹہ جاری کر دیا ہے۔ 

سال 2019 کی طرح اس بار بھی سعودی حکومت نے ہندوستان کے لیے پونے دولاکھ افراد کے حج کرنے کا کوٹہ دیاہے، اس سلسلہ میں گزشتہ روز ہی ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اضافی نشستوں کا کوٹہ ملک بھر میں پرائیویٹ آپریٹرز اور حج کمیٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پچھلے سالوں کی طرح اس بار بھی اتر پردیش کو دیگر حج کمیٹیوں سے زیادہ سیٹیں ملنے کی امید تھی۔ نشستوں کی تقسیم کے مطابق اس سال ریاست سے تقریباً 31 ہزار لوگ حج پر جاسکتے ہیں۔حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ حج فارم جمع کرنے کے اعلان کی توقع ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر